ETV Bharat / state

UP Municipal Election 2023 تمام 17 میونسپل کارپوریشن میں جیت کا علم بلند کرے گی بی جے پی، موریہ

author img

By

Published : Apr 23, 2023, 6:15 PM IST

Updated : Apr 23, 2023, 7:24 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

کیوشو پرساد موریہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو لے کر بی جے پی کارکنوں میں کافی جوش ہے وہیں عوام بھی کارکنوں کی طرح یہ الیکشن بی جے پی کے حق میں لڑرہی ہیں۔

پریاگ راج: اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ نے اتوار کو کہا کہ ان کی پارٹی نہ صرف بلدیاتی انتخابات میں سبھی 17میونسپل کارپوریشنوں میں جیت پر پرچم بلند کرے گی بلکہ اگلے سال ہونے والے لوک سبھا الیکشن میں بھی ریاست کی سبھی 80سیٹوں پر جیت درج کرے گی۔موریہ نے یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو لے کر بی جے پی کارکنوں میں کافی جوش ہے وہیں عوام بھی کارکنوں کی طرح یہ الیکشن بی جے پی کے حق میں لڑرہی ہیں۔ انہیں پور ابھروسہ ہے کہ پارٹی سبھی 17 کارپوریشنوں میں جیت حاصل کرے گی۔ اس کے علاوہ نگر پالیکا، نگر پنچایتوں میں بھی بی جے پی بڑی جیت حاصل کرے گی۔

سماج وادی پارٹی(ایس پی) کو سماپت وادی پارٹی سے یاد کرتے ہوئے نائب وزیر اعلی نے کہا کہ ایس پی کا کھیل ختم ہوچکا ہے وہیں بی ایس پی بھی'بالکل سماپت پارٹی'بن چکی ہے۔ ایس پی میں بھگدڑ مچی ہوئی ہے۔ کانگریس کے لوگ بھی بڑی تعداد میں بی جے پی سے جڑنے لگے ہیں۔ بس بی ایس پی کہیں بھی نظر نہیں آرہی ہے۔کابینی وزیر نند گوپال نندی کے بیان پر تبصرہ کرنے سے بچتے ہوئے انہوں نے کہا کہ'نندی میرے وزیر ہیں۔ آج ان کی یوم پیدائش ہے۔ ان کو مبارک باد، انہوں نے کہا کہ جو اچھے لوگ ہیں وہ پارٹی میں آئیں گے اور جو گندے ہیں وہ پارٹی چھوڑ کر چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اجودھیا میں کافی قربانیوں کے بعد شاندار مندر کی تعمیر ہورہی ہے۔ کئی ممالک سے لوگ رام مندر کے لئے جل لارہے ہیں۔

موریہ نے فروری مہینے میں مارے گئے امیش پال کی رہائش گاہ پہنچے اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ امیش پال کا قتل کافی تکلیف دہ ہے۔ ان کے ساتھ دو پولیس اہل کار بھی شہید ہوئے۔ ان کے اہل خانہ کے تئیں ان کی ہمدردی ہے۔ پولیس کے طرز عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوپی پولیس ریاست کی25کروڑ عوام کے لئے سیکورٹی کوچ اور ہر واقعہ کا منھ توڑ جواب دینے کی اہل ہے۔ (یواین آئی)

یہ بھی پڑھیں: UP Municipal Election 2023 بلدیاتی انتخابات میں مضبوطی سے لڑ کر جیت حاصل کریں گے، شیوپال

Last Updated :Apr 23, 2023, 7:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.