ETV Bharat / state

Maulana Sajjad Nomani سعودی حکمرانوں کی بے حسی پر شدید احتجاج درج کرایا جائے: مولانا سجاد نعمانی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 8:03 PM IST

مولانا سجاد نعمانی نےمسلمانان ہند کے تمام اداروں ، جماعتوںاور تنظیموں کے ذمے داران کے نام ایک کھلا خط ہے۔امید ہے کہ اس کو سنجیدگی سے پڑھا جائے گااور جلد از جلد اپنے جواب سے نوازا جائے گا۔ اس مکتوب کے آخر میں چند اہم جماعتوں، تنظیموں اور اداروں کے ذمے داران کے اسماء گرامی بھی درج کردیے جائیں گے۔

سعودی حکمرانوں کی بے حسی پر شدید احتجاج درج کرایا جائے: مولانا سجاد نعمانی
سعودی حکمرانوں کی بے حسی پر شدید احتجاج درج کرایا جائے: مولانا سجاد نعمانی

لکھنؤ :پورے احترام کے ساتھ اور آپ حضرات کی عظمت شان اور خدمات کےپورے اعتراف کے ساتھ عرض یہ کرنا ہےکہ ایک طرف پوری امت مسلمہ فلسطین کے حالات کے سلسلے میں بے حد متفکر بلکہ مضطرب ہےاور دوسری طرف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رقص و سرود کی محفلیں سجائی جارہی ہیں، عریانیت اور بےحیائی کے عالمی ریکارڈ توڑے جارہے ہیں، نیم برہنہ نسوانی جسم مغربی میوزک پر تھرک رہے ہیں تو اس صورت حال کے بارے میں آپ کی رائے کیاہے؟

انہوں نے کہاکہ اور کیا یہ مناسب نہیں ہوگا کہ آپ تمام حضرات اور دیگر ممتاز شخصیتوں کی طرف سے اس منکر پر بلکہ اس بے غیرتی اور ظلم پر سخت الفاظ میں نکیر کی جائےاورآپ حضرات پر مشتمل ایک مؤقر وفد سعودی سفارت خانے کے واسطے سے سعودی فرمانرواؤں کے نام ایک شدید احتجاجی مراسلہ فوری طور پر ارسال کرے؟

یہ عاجز سرزمینِ اسراء ومعراج اور اس کےدفاع کے لیے شہید ہوجانے والے تقریباً دس ہزار شہیدوں ، جن میں تین ہزار سے زائد معصوم بچے بھی ہیںاور بڑی تعداد میں ہماری بہنیں اور بیٹیاں بھی ہیں، کے واسطے سےبصد احترام آپ سب سے یہ گذارش کرتا ہےکہ اس کاجواب بھی مرحمت فرمائیںاور عملی قدم بھی جلد از جلد اٹھائیں۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو!

والسلام

خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی

مکتوب الیہم کے اسماء گرامی
(۱)حضرت مولانا سید محمد ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند
(۲)حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ

(۳)حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی مہتمم دارالعلوم دیوبند
(۴)حضرت مولاناڈاکٹر سعید الرحمٰن اعظمی مہتمم دارالعلوم ندوۃ العلماء
(۵)حضرت مولانا مفتی احمد خانپوری شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین ڈابھیل
(۶)حضرت مولانا سفیان قاسمی مہتمم دارلعلوم دیوبندوقف
(۷)مولانا اصغر امام مہدی صدر جمعیۃ اہل حدیث
(۸)مولانا سید محمود مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند
(۹)ڈاکٹر سید سعادت اللہ حسینی امیر جماعت اسلامی ہند

(۱۰)مولانا سید بلال حسنی ناظم ندوۃ العلماء لکھنؤ

(۱۱)مولانا احمد ولی فیصل رحمانی امیر شریعت بہار، اڑیسہ و جھارکھنڈ
(۱۲)مولانا توقیر رضا صدر اتحاد ملت کونسل

(۱۳)مولانا سید احمد بخاری امام وخطیب جامع مسجد دہلی

(۱۴)مولانا عثمان لدھیانوی امام جامع مسجد شاہی لدھیانہ

(۱۵)جناب ضیاءالدین صدیقی امیروحدت اسلامی
(۱۶)جناب ڈاکٹر منظور عالم جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل
(۱۷)جناب ایڈوکیٹ فیروز احمدصدرآل انڈیا مسلم مجلس مشاورت
(۱۸)محترمہ ڈاکٹر اسماء زھراء صدرآل انڈیا مسلم ویمن ایسوسی ایشن

یہ بھی پڑھیں:Lawyers Reaction آل انڈیا لائیر یونین کی جانب سے اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لئے مداخلت کرنے کی اپیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.