ETV Bharat / state

Maulana Kalbe Jawad On Shiya Voters: لکھنؤ کے شیعہ ووٹرز کا رجحان کدھر؟

author img

By

Published : Feb 22, 2022, 9:22 PM IST

اتر پردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Elections کے چوتھے مرحلے کی پولنگ 23 فروری کو ہونے والی ہے، اس دوران لکھنؤ کے معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ Maulana Kalbe Jawad On Shiya Voters

Maulana Kalbe Jawad On Shiya Voters: لکھنؤ کے شیعہ ووٹرزکا رجحان کدھر؟
Maulana Kalbe Jawad On Shiya Voters: لکھنؤ کے شیعہ ووٹرزکا رجحان کدھر؟

وائرل ویڈیو میں سماج وادی پارٹی کے حوالے سے شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد کہہ رہے ہیں کہ سماجوادی پارٹی نے شیعہ قوم کے ایک امیدوار کو ٹکٹ دیا تھا، وہ بھی واپس لے لیا۔ سماج وادی پارٹی نے شیعہ کو ذلیل کیا ہے لہٰذا ہماری قوم کو اسی پارٹی کو ووٹ کرنا چاہیے جو دنگے فسادات کو روکتی ہے، ہماری قوم کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے۔ Maulana Kalbe Jawad On Shiya Voters

Maulana Kalbe Jawad On Shiya Voters: لکھنؤ کے شیعہ ووٹرزکا رجحان کدھر؟

مولانا کے اس ویڈیو کو لکھنؤ کے شیعہ سماج کے بیشتر افراد بی جے پی کی حمایت میں مان رہے ہیں، وہیں اترپردیش محکمۂ اطلاعات و نشریات کے سابق کمشنر سید حیدر عباس نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا موصوف کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور اس سے یہی سمجھا جا رہا ہے کہ انہوں نے بی جے پی کی حمایت میں بیان دیا ہے۔ Maulana Kalbe Jawad On Shiya Voters

انہوں نے کہا کہ مولانا موصوف سے ہمارے چند سوالات ہیں کہ بی جے پی حکومت نے مسلمانوں کا پانچ برس استحصال کیا ہے۔ سی اے اے مظاہرے میں 20 سے زائد بچوں کا قتل ہوا، پانچ ہزار سے زائد افراد کا انکاؤنٹر کیا گیا۔ 100 سے زائد افراد پر این ایس اے کے تحت مقدمات درج کیے گئے، جن میں سے تقریباً 95 معاملات کو ہائی کورٹ نے خارج کردیا۔ کیا شیعہ قوم اس ظلم و زیادتی سے خارج ہے؟ Lucknow Shiya Voters

انہوں نے کہا کہ لکھنؤ کا شیعہ سماج اب سمجھ چکا ہے اور مولانا کی باتوں میں آنے والا نہیں ہے۔ شیعہ سماج اب متحدہ طور پر بی جے پی کے خلاف ہو رہا ہے۔

بتا دیں کہ لکھنؤ میں ایک قدیم زمانے سے نظریہ قائم ہے کہ لکھنؤ کا شیعہ سماج ہمیشہ سے بی جے پی کو حمایت کرتا رہا ہے، چاہے وہ راج ناتھ ہوں یا لال جی ٹنڈن یا دیگر بی جے پی کے رہنما ہوں۔

یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں لکھنؤ کی 9 اسمبلی نشستوں میں سے 8 نشستوں پر بی جے پی کو کامیابی ملی تھی۔ 1989 سے لکھنؤ کے مشرقی حلقۂ اسمبلی سے بی جے پی کو کامیابی ملی ہے لیکن 2012 میں بی جے پی کو شکست ملی تھی۔ Lucknow Shiya Voters

اعداد و شمار کے مطابق لکھنؤ کے بیشتر شیعہ فکر کے افراد ہمیشہ سے بی جے پی کو سپورٹ کرتے رہے ہیں لیکن موجودہ انتخابات میں اس نوعیت کے نظریات میں تبدیلی آرہی ہے تاہم کس کو کامیابی ملتی ہے کس کو نہیں، یہ 10 مارچ کو ہی واضح ہوگا۔ Lucknow Shiya Voters On Assembly Election in UP

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.