ETV Bharat / state

Lucknow Municipal Elections لکھنؤ کا مولانا کلب عابد وارڈ بنیادی سہولیات سے محروم

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 4:51 PM IST

اترپردیش میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے۔ سبھی سیاسی جماعتیں پورے زور و شور سے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتار رہی ہیں۔ لکھنؤ کے مولانا کلب عابد وارڈ میں ای ٹی وی بھارت نے گراؤنڈ زیرو پر عوام سے بات چیت کی اور وہاں کے عوام کی پریشانیوں کو جاننے کی کوشش کی جس پر عوام نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

لکھنؤ کا مولانا کلب عابد وارڈ بنیادی سہولیات سے محروم
Lucknow Municipal Elections

لکھنؤ کا مولانا کلب عابد وارڈ بنیادی سہولیات سے محروم

لکھنؤ: ریاست اترپردیش میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات منعقد کیے جارہے ہیں۔ تاہم عوام کو کیا کیا مشکلات درپیش ہیں اس پر بھی ایک نظر ڈالنا ضروری ہے۔ مولانا کلب عابد وارڈ میں تقریباً 30 ہزار ووٹر ہیں جن میں تقریباً 22 ہزار مسلم ووٹرس ہیں۔ گزشتہ 23 برس سے یہاں سے تنویر حسین عرف گڈو کونسلر رہے ہیں۔ اس وارڈ میں متعدد اہم زیارت گاہیں موجود ہیں۔ جن میں درگاہ حضرت عباس، فاطمین، شبیہ روضۂ حضرت علیؓ اس کے علاوہ کئی اہم مذہبی مقامات ہیں جن پر عوام عقیدت و احترام کے تحت ہزاروں کی تعداد میں آتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے عباس رضا نے بتایا کہ گزشتہ 20 برس سے اس وارڈ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے عوام کو ہر طرح کی مشکلات کا سامنا ہے وارڈ کے کئی علاقوں میں سیور لائن نہیں ہے نالیوں کی صاف صفائی نہیں ہے۔ پینے کا صاف پانی نہیں آتا ہے۔ نالیوں میں پینے والے پانی کے پائپ پھٹ گئے ہیں۔ جس سے گندہ پانی آتا ہے۔ عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات کے ارد گرد صاف صفائی نہیں ہوتی رہتی۔ معروف شبیہ درگاہ حضرت عباس کی طرف جانے والے روڈ پر کوڑا گھر بنایا گیا ہے۔ جس کی بدبو سے زائرین کو پریشانی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کئی اہم بنیادی مسائل ہیں جس پر کونسلر توجہ نہیں دے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وہیں دوسری طرف کونسلر کے حمایتی کام سے کچھ لوگ خوش بھی نظر آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ صاف صفائی اور تمام تر بنیادی سہولتیں موجود ہیں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے گراؤنڈ زیرو پر علاقے کے اہم مقامات کا وزول لیا جہاں پر عوام کو پریشانی تھی۔ نالیوں کی صفائی نہیں۔ مذہبی مقامات کے پاس گندگی اور سیور لائن بھی کچھ علاقوں میں موجود نہیں ہے۔ بارش ہونے پر پانی جمع ہوتا ہے۔ جس سے علاقائی لوگوں کو پریشانی رہتی ہے۔

وارڈ کے کونسلر تنویر حسین نے کہا کہ علاقے میں سیوریج لائن کی پریشانی ہے اور اگر اس الیکشن میں کامیاب ہوا تو وہ پریشانی ختم ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ صاف صفائی کے تعلق سے اگر کوئی بھی اطلاع کرتا ہے تو اس پر فوراً کارروائی ہوتی ہے اور صاف صفائی ہوتی ہے۔ علاقے میں موجود پارک میں بھی ورزش کے لیے مشین لگائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ پانی ٹنکی کی بھی صفائی اور مرمت کی جائے گی۔ مولانا کلب عابد وارڈ میں متعدد ایسے کام ہیں جن کو ہم نے ترجیحی طور پر کیا ہے۔ درگاہ حضرت عباسؓ سے شراب کا ٹھیکہ ہٹوایا۔ اس کے علاوہ بھی متعدد کام کیے جو عوام جانتی ہے۔

مولانا کلب عابد وارڈ سے بی جے پی نے عباس ظہیر عرف چیمو کو میدان میں اتارا ہے۔ وہیں کانگریس پارٹی نے حکیم محمد کو ٹکٹ دیا ہے اور سماج وادی پارٹی سے گڈن میدان میں ہیں جب کہ موجودہ کونسلر تنویر حسین ازاد امیدوار ہیں۔ علاقائی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کونسلر کا الیکشن ہے اور یہاں امیدوار دیکھ کر کے ہی ووٹ دیا جاتا ہے۔ پارٹی کا کوئی اہم کردار نہیں ہوتا ہے۔ علاقائی لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ سماجوادی دور حکومت میں جو کام ہوئے تھے اس کے بعد کوئی خاص کام نہیں ہوا۔ اعظم خان نے بھی اس وارڈ میں تین کروڑ سے زائد کا ترقیاتی کام کروایا تھا۔ اس کے بعد سے ابھی تک کوئی بڑا کام نہیں ہوا جس کی وجہ سے علاقائی لوگوں میں ناراضگی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.