ETV Bharat / state

امروہہ: فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان

author img

By

Published : Mar 27, 2021, 2:28 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کی قومی شاہراہ پر واقع سی ایل گپتا فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپئے کا مالی نقصان ہوا ہے، آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔

امروہہ: فیکڑی میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان
امروہہ: فیکڑی میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان

ضلع امروہہ کے ڈیڈلی کوتوالی علاقے کی قومی شاہراہ 9 میں واقع سی ایل گپتا فیکٹری میں آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں لاکھوں روپئے کا نقصان ہونے کا اندازہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔

فیکٹری میں اچانک آگ لگنے کی وجہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیوں نے آگ پر قابو پانے کی گھنٹوں کوشش کی لیکن تب تک آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی تھی۔

امروہہ: فیکڑی میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان


گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا لیکن تب تک لاکھوں کا نقصان ہو چکا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ آگ فیکٹری کے لکڑی فرنیچر یونٹ میں لگی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.