ETV Bharat / state

Shraddha Murder Case شردھا قتل کیس کو جواز بنا کر وائرل ویڈیو کے الزام میں ملزم وکاس گرفتار

author img

By

Published : Nov 25, 2022, 7:38 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

اتر پردیش کے بلند شہر ضلع کی پولیس نے شردھا کے قتل کو جواز فراہم کرنے کے لیے رشید خان کے نام سے ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم وکاس کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو جیل بھیج دیا۔Shraddha Murder Case

بلندشہر: اتر پردیش کے بلند شہر ضلع کی پولیس نے شردھا کے قتل کو جواز فراہم کرنے کے لیے رشید خاں کے نام سے ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم وکاس کو گرفتار کر لیا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وشنو کمار نے آج یہاں بتایا کہ دو دن قبل دہلی سے شوٹ کیا گیا ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعہ ہمارے نوٹس میں آیا تھا جس میں ایک شخص رشید کا نام لے کر قابل اعتراض تبصرہ کر رہا تھا۔Shraddha Murder Case

اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سکندرآباد اس کا سراغ لگانے میں مصروف تھا، اس کے تحت کافی تفتیش کے بعد آج ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ بلند شہر گوتم بدھ نگر میں اس شخص کے خلاف غیر قانونی گولہ بارود کی چوری سے متعلق پانچ معاملے بھی درج ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو جیل بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Shraddha Murder Case شردھا قتل کیس میں نیا انکشاف

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.