ETV Bharat / state

Slaps Inspector in Lucknow: بیچ سڑک پر انسپکٹر کو تھپڑ، ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Dec 3, 2021, 2:28 PM IST

لکھنؤ کے نرالا نگر علاقے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا Lucknow Viral Video پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں کچھ شرپسند ایک پولیس انسپکٹر کو تھپڑ مارتے دکھ رہے ہیں۔

بیچ سڑک پر انسپکٹر کو تھپڑ، ویڈیو وائرل
بیچ سڑک پر انسپکٹر کو تھپڑ، ویڈیو وائرل

ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے حسن گنج تھانہ علاقے میں نرالا نگر کے کچھ شرپسندوں نے کار میں ٹکر لگنے کے بعد ایک پولس افسر کو تھپڑ Slaps Inspector in Lucknow مار دیا۔

فی الحال حسن گنج تھانے Hasanganj Police Station کی پولیس نے انسپکٹر کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار Man Arrested Who Slap Inspector کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے۔

بیچ سڑک پر انسپکٹر کو تھپڑ، ویڈیو وائرل

لکھنؤ کے حسن گنج علاقے کے نرالا نگر میں پیش آئے اس واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں آپ واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ کچھ لوگ پیلی بھیت میں تعینات انسپکٹر ونود کمار کے ساتھ سڑک کے بیچوں بیچ لڑ رہے ہیں۔

اطلاع کے مطابق انسپکٹر ونود کمار Inspector Vinod Kumar کسی کام سے لکھنؤ آئے تھے۔ جمعرات کی رات موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے ان کی کار ہوٹل کے باہر کھڑی کار سے ٹکرا گئی۔ اس دوران بھیڑ میں موجود کچھ لوگوں نے انسپکٹر ونود کمار کو گھیر لیا اور گالی گلوچ کرتے ہوئے ان کو تھپڑ مار دیا۔

گرفتار ملزم
گرفتار ملزم

کسی طرح ہجوم کے چنگل سے نکلنے کے بعد انسپکٹر نے حسن گنج کوتوالی میں معاملہ درج کرایا۔ جس میں پولیس نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ یہی نہیں ویڈیو کی بنیاد پر آشیش نامی نوجوان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماسک چیک کر رہے داروغہ کو نوجوان نے مارا تھپڑ، ویڈیو وائرل

وہیں حسن گنج کوتوال یش کانت سنگھ سے ملی جانکاری کے مطابق پیلی بھیت میں تعینات انسپکٹر ونود کمار کی شکایت پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس پر حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا لیپ ٹاپ اور دیگر اشیاء چھیننے کا بھی الزام ہے۔ فی الحال اندرا نگر کے رہنے والے آشیش کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے لوگوں کی گرفتاری کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.