ETV Bharat / state

اترپردیش: مدرسہ بورڈ کے نتائج کا اعلان آج

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 7:57 AM IST

اتر پردیش مدرسہ بورڈ امتحان کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کو دوپہر ایک بجے وزیر برائے اقلیتی امور نند گوپال گپتا نندی کریں گے۔

اتر پردیش: مدرسہ بورڈ کے نتائج کا اعلان آج
اتر پردیش: مدرسہ بورڈ کے نتائج کا اعلان آج

اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا تھا کہ 'مدرسہ بورڈ امتحان کے نتائج کا اعلان 30 جون سے قبل ہونے تھے لیکن چند وجوہات کے پیش نظر اب نتائج کا اعلان یکم جولائی کو کیا جائے گا'۔

واضح رہے کہ اترپردیش بورڈ نے پہلے ہی 10 ویں اور 12 ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اترپردیش بورڈ کے نتائج کی بات کریں تو وہاں کا رزلٹ بہتر آیا ہے۔ اب مدرسہ بورڈ کے نتائج پر سبھی کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں۔

اتر پردیش: مدرسہ بورڈ کے نتائج کا اعلان آج
قابل ذکر ہے کہ اس بار مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں کل 557 امتحان سینٹر بنائے گئے، جن میں ایک لاکھ 82 ہزار 258 طلباء شامل ہوئے۔ ان میں 97 ہزار 348 طلباء اور 84 ہزار 910 طالبات شامل ہوئیں۔ وہیں کل طلباء میں ریگولر طلباء ایک لاکھ 38 ہزار 241 اور 44 ہزار 17 طلباء پرائیویٹ امتحان میں شامل تھے۔ ان میں سے تقریبا 35 ہزار کے قریب طلباء امتحانات میں شامل نہیں ہوئے تھے۔
مدرسہ تعلیمی بورڈ میں پہلے جہاں منشی مولوی میں 12 پرچے اور عالم کے امتحان میں 10 پرچے ہوتے تھے۔ اس بار انہیں کم کر کے منشی مولوی میں چھ پرچے جبکہ عالم میں صرف پانچ پرچہ کر دئیے گئے تھے۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.