ETV Bharat / state

لکھنؤی چکن کپڑے کا کاروبارمتاثر

author img

By

Published : Jul 30, 2021, 1:15 PM IST

لکھنؤ کے چوک علاقہ کی پارچہ والی گلی لکھنؤی چکن کپڑے کے لئے سب سے بڑا تھوک بازار ہے اب یہاں کی بیشتر دکانیں بند رہتی ہیں۔ اس طرح لکھنو کے نخاس آمین آباد میں بڑے پیمانے پر لکھنوی چکن کی ریٹیل دکانیں موجود ہیں لیکن شہر میں سیاحوں کی بڑی تعداد نہ پہنچنے سے یہاں کا بھی کاروبار متاثر ہے۔

http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/30-July-2021/12618693_dfsgdf.JPG
لکھنؤی چکن کپڑے کا کاروبارمتاثر

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ نے تہذیب و ثقافت کے ساتھ نوابی طورطریقے سے منفرد مقام حاصل کیا ہے، جس کی بہترین مثال لکھنوی چکن کپڑے پر نقش ونگار ہے۔ لکھنؤی چکن کپڑے نے گذشتہ چند برسوں میں کافی شہرت حاصل کی ہے۔ اب یہ کاروبار لکھنؤ کی شناخت بن چکا ہے۔

لکھنؤی چکن کپڑے

لکھنوی چکن کپڑے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کسی بھی طبقہ کی دسترس سے باہر نہیں ہوتا ہے، غریب امیر سرمایہ دار اسے شوق سے زیب تن کرتے ہیں۔

تاہم موجودہ دور کے نامساعد حالات نے کاروبار کو خسارے میں ڈال دیا ہے۔ لکھنؤ کے چوک علاقہ کی پارچہ والی گلی لکھنؤی چکن کپڑے کے لئے سب سے بڑا تھوک بازار ہے اب یہاں کی بیشتر دکانیں بند رہتی ہیں یا خانہ پری کے لیے کھلتی ہیں۔

اس طرح لکھنو کے نخاس آمین آباد میں بڑے پیمانے پر لکھنوی چکن کی ریٹیل دکانیں موجود ہیں لیکن شہر میں سیاحوں کی بڑی تعداد نہ پہنچنے سے یہاں کا بھی کاروبار متاثر ہے۔

مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن سے کاروبار متاثر، رمضان کی رونقیں غائب

دوسری جانب لاک ڈاون اور اب ہفتہ وار بندی کی وجہ سے کاروباریوں کو سخت نقصان ہورہا ہے۔ چکن کپڑے کے کاروبار سے نہ صرف شہر کے افراد وابستہ ہوتے ہیں بلکہ گاؤں دیہات اور شہر کی خواتین بھی بڑی تعداد میں وابستہ ہوتی ہیں۔ لیکن کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال نے کاروبار کو متاثر کیا ہے۔ دوسرے لاک ڈاؤن کے بعد اب کاروبار 50 فیصد سے بھی کم رہ گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.