ETV Bharat / state

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لکھنؤ یونیورسٹی طلبا بھی میدان میں

author img

By

Published : Dec 17, 2019, 9:03 PM IST

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لکھنؤ یونیورسٹی بھی میدان میں
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لکھنؤ یونیورسٹی بھی میدان میں

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کی حمایت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سمیت ملک کی مختلف یونیورسٹیز اور ریاستوں میں جاری شہریت ترمیمی ایکٹ کی آنچ نے آج لکھنؤ یونیورسٹی کو بھی اپنے آغوش میں لے لیا اور یہاں بھی اس قانون کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا۔

آج لکھنؤ یونیورسٹی میں سماجوادی پارٹی کی اسٹوڈنٹس یونین کی رہنما پوجا شکلا نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ یونیورسٹی کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔

موقع پر پولیس پہنچ کر انہیں منع کیا لیکن پوجا شکلا نے لگاتار حکومت اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف نعرے بازی کرتی رہی۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ بھاجپا سرکار نے جو شہریت ترمیمی قانون لاکر سماج کو مذہب کے نام پر تفریق کرنے کا کام کیا ہے ہم لگاتار اس کی مخالفت کرتے رہیں گے۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لکھنؤ یونیورسٹی بھی میدان میں

پوجا شکلا نے مزید کہا کہ جس طرح سے جامعہ ملیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلباء نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ اس کے جواب میں پولیس نے جامعہ میں ہماری بہنوں کےساتھ جو ظالمانہ رویہ اختیار کیا ہے ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب لکھنؤ میں جہاں میں احتجاج پر بیٹھی ہوں یہاں پر کوئی خاتون پولیس نہیں ہیں تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ جامعہ ملیہ میں ہماری بہنوں کےساتھ پولیس نے کیسا سلوک کیا ہوگا؟

اسٹوڈنٹس لیڈر نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ بھارت کو اس قانون کے ذریعے تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور ملک کو سیریا بنانے پر آمادہ ہیں۔ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، آخر دم تک حکومت کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے۔

Intro:جامعہ ملیہ اسلامیہ کی حمایت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سمیت ملک کی مختلف یونیورسٹیز اور ریاستوں میں جاری ترمیمی ایکٹ کی آنچ نے آج لکھنؤ یونیورسٹی کو بھی اپنے آغوش میں لے لیا اور یہاں بھی اس قانون کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا۔

Body:آج لکھنؤ یونیورسٹی میں سماجوادی پارٹی کی اسٹوڈنٹس یونین کی لیڈر پوجا شکلا نے اپنے ہمراہیوں کے ساتھ یونیورسٹی کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔

موقع پر پولیس پہنچ کر انہیں منع کیا لیکن پوجا شکلا نے لگاتار حکومت اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف نعرے بازی کرتی رہی۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ بھاجپا سرکار نے جو شہریت ترمیمی قانون لاکر سماج کو مذہب کے نام پر تفریق کرنے کا کام کیا ہے ہم لگاتار اس کی مخالفت کرتے رہیں گے۔

پوجا شکلا نے مزید کہا کہ جس طرح سے جامعہ ملیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلباء نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ اس کے جواب میں پولیس نے جامعہ میں ہماری بہنوں کےساتھ جو ظالمانہ رویہ اختیار کیا ہے ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب لکھنؤ میں جہاں میں احتجاج پر بیٹھی ہوں یہاں پر کوئی خاتون پولیس نہیں ہیں تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ جامعہ ملیہ میں ہماری بہنوں کےساتھ پولیس نے کیسا سلوک کیا ہوگا؟

Conclusion:اسٹوڈنٹس لیڈر نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ بھارت کو اس قانون کے ذریعے تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور ملک کو سیریا بنانے پر آمادہ ہیں۔ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، آخر دم تک حکومت کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.