ETV Bharat / state

لکھنؤ: مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی عوام سے اپیل

مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران کہا کہ 'عیدالاضحیٰ کے موقع پر سبھی مسلمان حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔

مولانا خالد رشید فرنگی محلی
مولانا خالد رشید فرنگی محلی
author img

By

Published : Jul 20, 2021, 10:32 PM IST

Updated : Jul 20, 2021, 10:52 PM IST

عیدالاضحیٰ کی نماز ایک بار پھر کورونا وائرس کے سائے میں ادا کی جائے گی ایسے میں حکومت نے گائیڈ لائنز جاری کر کے کورونا سے بچنے کی تاکید کی ہے اور مساجد یا عیدگاہ میں بیک وقت 50 افراد کو ہی نماز ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔

مولانا خالد رشید فرنگی محلی

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے اپیل کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کی نماز کے دوران بھی کورونا گائیڈ لائن پر عمل کریں۔

مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران بتایا کہ 'حکومت نے عید الاضحیٰ کی نماز کے تعلق سے جو گائیڈ لائنز جاری کی ہے اس پر سبھی افراد عمل کریں۔ مساجد یا عیدگاہ میں 50 سے زائد افراد ایک ساتھ نماز ادا نہ کریں اور جو بھی مساجد عید گاہ میں نماز ادا کرنے جائے وہ ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال ضرور کرے۔

انہوں نے کہا کہ کہ قربانی کرتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوامی گزرگاہ یا عوامی جگہ پر قربانی نہ کریں اور حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق ہی قربانی کریں۔

قربانی کرنے کے بعد جانوروں کے خون کو نالیوں میں نہ بہائیں اور نہ ہی کسی قسم کی فضلات روڈ پر یا نالیوں میں پھینکیں کہ جس سے عوام کو پریشانی ہو۔

مولانا کالد رشید نے مزید کہا کہ 'جو افراد مسجد عیدگاہ میں نماز نہیں ادا کر پا رہے ہیں وہ اپنے گھروں میں ہی چار افراد کے ساتھ جماعت کے ساتھ نماز عید الاضحیٰ ادا کریں اور اگر چار افراد گھر میں نہیں ہیں تو چار رکعت اشراق کی نماز ادا کریں اس سے بھی عیدالاضحیٰ کی نماز کا ثواب حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر عیدگاہ انتظامیہ کو اس بات کا خدشہ ہے کہ عیدگاہ میں نماز ادا کریں گے تو بھیڑ ہوگی تو ایسے میں انتظامیہ کو چاہیے کی مسجد ہی میں نماز ادا کریں جس سے کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی نہ ہو۔

Last Updated : Jul 20, 2021, 10:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.