ETV Bharat / state

بنارس: استاد بسم اللہ خان کے نام سے منسوب سڑک خستہ حال

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 6:56 AM IST

شہنائی کے معروف فنکار استاد بسم اللہ خان نے اپنے فن کی بدولت پوری دنیا میں منفرد مقام حاصل کیا اور بھارت کے سب سے اعلیٰ اعزاز بھارت رتن سے بھی نوازے جاچکے ہیں۔ استاد بسم اللہ خان کے گھر کو جانے والی سڑک شیور لائن کے گندہ پانی میں ڈوب چکی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ حالات قریب دو ہفتے سے ہیں، جس پر نہ ہی میونسپل کارپوریشن کے افسران توجہ دے رہے ہیں اور نہ ہی ضلع انتظامیہ اس جانب کوئی اقدامات کر رہی ہے۔

local people troubled due to pathetic condition of ustad bismillah khan road in varanasi
استاد بسم اللہ خان کے نام سے منسوب سڑک خستہ حال

سب سے شرمناک بات یہ ہے کہ بھارت رتن استاد بسم اللہ خان کے نام سے لگے ہوئے پتھر بھی گندے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اس کے باوجود اس جانب کسی افسر کی توجہ نہیں ہے۔

دیکھیں ویڈیو

آپ کو بتا دیں کہ بھارت رتن استاد بسم اللہ خان کے اعزاز میں کئی برس پہلے بنارس میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ان کے گھر کی طرف جانے والی سڑک کو استاد بسم اللہ خان کے نام سے موسوم کیا گیا تھا اور ان کے نام سے پتھر بھی نصب کئے گئے تھے، لیکن موجودہ وقت میں اس سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہے۔ پوری سڑک ٹوٹی پھوٹی ہے سیور لائن کا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے۔

local people troubled due to pathetic condition of ustad bismillah khan road in varanasi
استاد بسم اللہ خان کے نام سے منسوب سڑک خستہ حال

استاد بسم اللہ خان کے نام سے لگے ہوئے پتھر بھی گندے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہی نہ صرف علاقائی لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے بلکہ بھارت رتن استاد بسم اللہ خان کی توہین کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

مرادآباد: تین سال سے بجلی نہیں، لوگ اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور

علاقائی لوگوں کی مانیں تو یہ صرف استاد بسم اللہ خان والی سڑک کا حال نہیں ہے بلکہ پورے علاقے میں اسی طرح سے گندا پانی بہتا رہتا ہے۔ شکوہ وشکایت کے باوجود بھی افسران کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.