ETV Bharat / state

میرٹھ میں ضرورت مندوں کیلئے کپڑا اور روٹی بینک کا قیام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 8, 2024, 1:00 PM IST

غریب اور ضرورتمندوں کے لئےکلاتھ بینک اور روٹی بینک کا قیام
غریب اور ضرورتمندوں کے لئےکلاتھ بینک اور روٹی بینک کا قیام

Khidmat Clothes Bank in Meerut: میرٹھ ضلع میں غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے خدمت بینک کی جانب سے کپڑا بینک اور روٹی بینک کا قیام عمل میں لایا گیا۔

میرٹھ میں ضرورت مندوں کیلئے کپڑا اور روٹی بینک کا قیام

میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں گذشتہ تین برسوں سے سماجی خدمات انجام دے رہی تنظیم سوشل اینڈ جسٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک خدمت بینک کا قیام کیا گیا۔ اسی کے ساتھ شدید سردی میں غربا کی مدد کے جذبے کے ساتھ تنظیم کے اراکین نے نئے و پرانے کپڑوں کو جمع کر کپڑا بینک کی شروعات کی جس کے ذریعے گرم کپڑوں کے علاوہ دیگر سبھی طرح کے کپڑوں کو بھی جمع کیا گیا تاکہ ضرورت مند افراد تک یہ مدد پہنچائی جا سکے۔

اس کے علاوہ تنظیم کے اراکین صاحب حیثیت لوگوں سے اپیل بھی کر رہے ہیں کہ اس شدید سردی میں غرباء کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں تاکہ شدید سردی سے ان کی حفاظت کی جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی تنظیم غرباء کے لیے کھانے کا بھی انتظام کر رہی ہے جس کے لیے وہ صاحب حیثیت لوگوں کے ساتھ شادی بیاہ کی تقریبات میں بچے کھانوں کو جمع کرتی ہے تاکہ یہ کھانا ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:اے ایم یو کے کھلاڑیوں نے انٹر زون کھیل مقابلوں میں عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کیا

اس طرح سے یہ تنظیم غرباء کی مدد کرنے کے ساتھ کھانے کو برباد ہونے سے بھی بچاتی ہے۔ اس کام کے لیے تنظیم کے ذمہ داروں نے لوگوں سے آگے بڑھ کر مدد کی اپیل بھی کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مندوں تک امداد پہنچائی جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.