ETV Bharat / state

کانپور: پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 13, 2021, 8:45 PM IST

اترپردیش کے کانپور میں پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کانگریس پارٹی کی جانب سے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

کانپور: پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کانگریس کا انوکھا احتجاج
کانپور: پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کانگریس کا انوکھا احتجاج

کانپور میں کانگریس کارکنوں نے مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو لیکر مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ کانگریس کارکنوں نے بیل گاڑیوں میں بیٹھ کر ڈپٹی پڑاؤ چوراہے سے ضلع مجسٹریٹ آفس تک ایک احتجاجی جلوس نکالا جبکہ مجسٹریٹ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ کے دوران پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے علاوہ بڑھتی مہنگائی کے خلاف نعرے بلند کئے گئے اور حکومت سے فوری طور پر مہنگائی پر قابو پانے کا مطالبہ کیا گیا۔

کانپور: پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کانگریس کا انوکھا احتجاج

اس موقع پر کانگریس رہنما اور رکن اسمبلی سہیل اختر انصاری نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ کانپور میں پٹرول کی قیمت 100 روپئے اور ڈیزل کی قیمت 90 روپئے ہوگئی۔ اس کے علاوہ ضروری اشیا کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے مہنگائی میں اضافہ کےلیے مرکزی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کانپور: مہنگائی کے خلاف منفرد احتجاجی مظاہرہ

احتجاجی مظاہرہ کے دوران مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ مظاہرہ میں بڑی تعداد میں کانگریس کے کارکنوں نے شرکت کی، وہیں مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کے عوام کی جانب سے حمایت کا اظہار کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.