ETV Bharat / state

Jumma-tul- Wida, Al-Qudus Day observed: ملک بھر میں جمعة الوداع اور یوم القدس منایا گیا

author img

By

Published : Apr 30, 2022, 4:39 PM IST

ملک بھر میں جمعۃ الوداع کے موقع پر بڑے پیمانہ پر اجتماعات منعقد کئے گئے اور کثیر تعداد میں مسلمانوں نے نماز ادا کی۔ اس موقع پر یوم القدس کی مناسبت سے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔

ملک بھر میں جمعة الوداع اور یوم القدس منایا گیا
ملک بھر میں جمعة الوداع اور یوم القدس منایا گیا

مرادآباد: اتر پردیش میں مرادآباد کی مساجد میں لاکھوں مسلمانوں نے الوداع جمعہ کی نماز ادا کی۔ صبح سے ہی لوگ نماز کےلیے تیاری کر رہے تھے تاہم جیسے جیسے نمٓز کا وقت قریب آرہا تھا نمازیوں کی بڑی تعداد مساجد کو پہنچ رہی تھی۔ اس موقع پر ضلع انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بھی سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ ریاست میں حکومت کے حکم پر عمل کرتے ہوئے مساجد کے اندر ہی نماز ادا کی گئی۔اس موقع پر ملک کی ترقی و امن و امان کے لئے دعا کی گئی۔ مراد آباد شہر نائب امام سید فہد علی آزاد نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دو سال بعد مسجدوں میں کثیر تعداد میں نمازیوں نے جمعۃ الوداع کی نماز ادا کی۔

ملک بھر میں جمعة الوداع اور یوم القدس منایا گیا

وہیں میرٹھ میں جمعتہ الوداع کے موقع پر شاہی جامع مسجد کے علاوہ شہر کی دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی۔ اس دوران شہر میں سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ پولیس کی جانب سے مساجد کے باہر اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ میرٹھ کی شاہی جامع مسجد کے باہر آر اے ایف، پولیس اور انتظامیہ کے افسران کے علاوہ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا۔

میرٹھ میں جمعۃ الوداع کے موقع پر یوم القدس بھی منایا گیا۔ اس دن فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت اور اسرائیل کے ظلم و بیت المقدس پر ناجائز قبضے کے خلاف دنیا بھر کے اسلامی ملکوں میں احتجاج کیا جاتا ہے۔ رمضان کے آخری جمعہ کو اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا جاتا ہے جبکہ اس دن کو یوم یوم القدس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسلامی ممالک کے علاوہ بھارت میں بھی اس روز اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:
Quds Day 2022: فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت، القدس فریڈم موومنٹ

یوم القدس کے موقع پر میرٹھ میں بھی اسرائیل اور امریکا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر ملک اور ملّت کی سلامتی کے دعا کی گئی۔ یوم القدس کے موقع پر آج میرٹھ میں اسرائیلی ظلم اور زیادتی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد مسجد اہل تشیع منصبیہ عربی کالج کے باہر زبردست مظاہرہ کیا گیا اور شہر کی شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد فلسطین کے مظلومین کے حق میں دعا کی گئی۔ اس موقع پر شیعہ اور سنی علماء کرام نے ملّی اتحاد کے لئے دعائیں کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.