مظفّر نگر:ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے بڑھانا قصبہ کی ہنڈن ندی میں طغیانی کے باعث حلقہ دھوبیوں والی مسجد اور پل پار بستی میں پانی کی بڑھتی مقدار سے سیلاب کے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ بیشتر علاقہ کے پانی میں غرق ہونے کی وجہ سے مقامی انتظامیہ نے متاثرہ خاندانوں کو قصبہ کے ہی کستوربا گاندھی اسکول میں راحتی کیمپ بنا کر رکھا ہے۔
جمعیت علماء ضلع مظفرنگر نے متاثرین کے لیے چاول، تیل، آٹا، چینی، سوجی، گھی، دالیں، مصالحہ جات اور سبزیاں وغیرہ نگر پنچایت بڈھانہ کے حوالے کیں۔ اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے نگر پنچایت چئرمین نے اسے ایک اچھا قدم قرار دیا۔ اس کے بعد جمیعت علماء نے مظفر نگر کے شہری علاقے نیازو پورہ، کرشنا پوری،گاؤں شالا جیسے علاقےجو سیلاب کی زد میں ائیں ان کا دورہ کیا وہاں کے مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور ان کی پریشانیوں کو سنا اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہائی کرائی۔
جمعیت علماء ضلع مظفر نگر کے ضلع صدر مولانا قاسم قاسمی اور ضلع جنرل سکریٹری مولانا مکرم علی قاسمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ایسے وقت میں سب کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ مولانا مکرم نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ سب کو اس صورتحال سے جلد نجات مل جائے۔
جمعیت علماء بڈھانہ کے شہرصدر حافظ شیردین نے کہا کہ یہ ایک قدرتی آفت ہے جس میں سب کو مل جل کر رہنا چاہیے۔ جمعیۃ علماء ہند کے ایک وفد نے سیلاب زدہ پناہ گاہوں اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ مگر پنچایت چئرپرسن کے شوہرسبودھ تیاگی اور بلاک بڈھانہ کے سابق پرمکھ ونود ملک، آر ایل ڈی لیڈر بلکیشور تیاگی, سنیم پنوار وغیرہ نے جمعیت علماء ہند کے اس اقدام کی ستائش کی۔ مفتی عبدالقادر قاسمی اور ضلع سیکرٹری و ضلع میڈیا انچارج محمد آصف قریشی بڈھانوی نے تمام سماجی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور پرانے پل وغیرہ اور پانی جمع ہونے والی جگہوں پر نہ جائیں اور احتیاط کریں۔
یہ بھی پڑھیں:AMU اے ایم یو طالب علم پر جان لیوا حملہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ
اس موقع پر مولانا حکیم امید اشرف مولانا زبیر احمد رحمانی مولانا گلزار احمد مولانا عبد الخالق صاحب مولانا قاسم قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر،مولانا مکرم علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر،مفتی مجیب الرحمن صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء شہرمظفرنگر،مفتی محمد دانش قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء شہرمظفرنگر،قاری سلیم مہربان جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء شہرمظفرنگر،مرسلین ٹھیکیدار ، سرتاج پردھان ،ممبران گلفام خان، راشد قریشی، ابرار قریشی، اشرف قریشی، ساجد قریشی وغیرہ موجود تھے۔