ETV Bharat / state

Tablighi Jamaat Ban Issue: سعودی حکومت سے تبلیغی جماعت پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Dec 17, 2021, 2:57 PM IST

Updated : Dec 17, 2021, 6:40 PM IST

جمعیت علما میرٹھ Jamiat Ulema Meerut کے رہنماوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے جس طرح سے تبلیغی جماعت Tablighi Jamaat پر دہشت گردی کا درس دینے کا الزام لگایا، وہ پوری طرح بے بنیاد ہے، جبکہ تبلیغی جماعت اپنی تعلیمات سے اسلام کی صحیح جانکاری دینے کا کام کرتی ہے اور پوری دنیا میں امن کا پیغام دیتی ہے۔

تبلیغی جماعت پر پابندی معاملہ، 'سعودی حکومت اپنا فیصلہ واپس لے'
تبلیغی جماعت پر پابندی معاملہ، 'سعودی حکومت اپنا فیصلہ واپس لے'

میرٹھ میں جمعہ کے روز جمعیت علماء ہند Jamiat Ulema کی جانب سے ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں سعودی حکومت کی طرف سے جس طرح سے تبلیغی جماعت پر الزام عائد کرتے ہوئے اسے دہشت گردی سے جوڑنے والی باتیں کہی گئی ہے۔ اس کے خلاف سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ان کی اس حرکت سے بھارت کے مسلمانوں میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔

تبلیغی جماعت پر پابندی معاملہ، 'سعودی حکومت اپنا فیصلہ واپس لے'

جمعیت کے رہنماوں نے کہا تبلیغی جماعت Tablighi Jamaat سے متعلق جس طرح سے سعودی حکومت نے بیان جاری کیا ہے اس سے عالم اسلام کے مسلمانوں میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ اس سے متعلق میرٹھ میں آج جمعیت علماء ہند کی جانب سے ایک خاص میٹنگ منعقد کی گئی جس میں سعودی حکومت کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کو مسلمانوں سےمعافی مانگنی ہوگی۔

سعودی حکومت Saudi Government نے جس طرح سے تبلیغی جماعت پر دہشت گردی کا درس دینے کا الزام لگایا وہ پوری طرح بے بنیاد ہے، جبکہ تبلیغی جماعت اپنی تعلیمات سےاسلام کی صحیح جانکاری دینے کا کام کرتی ہے۔اور پوری دنیا میں امن کا پیغام دیتی ہے۔جمعیت کے اراکین نے سعودی سفیر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کو اپنا فیصلہ فوری طور پر واپس لینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:Mahmood Madani About Tablighi Jamaat: 'تبلیغی جماعت انسانیت کے لیے سب سے بڑی خیر خواہ تنظیم ہے'

سعودی حکومت کی جانب سے تبلیغی جماعت کو دہشت گردی سے جوڑنے اور اپنے ملک میں تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے بعد بھارت میں سعودی حکومت کے خلاف زبردست ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ اسلام کے مرکز والی جگہ سے اگر تبلیغی جماعت پر اس طرح کے الزامات لگائے جائیں گے تو دنیاں میں مسلمانوں کو تعصب کی نظر سے دیکھا جائے گا ایسے میں سعودی حکومت کو اپنے فیصلے کو بدلنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا میں اسلام کی صحیح تصویر پیش کی جا سکے۔

Last Updated : Dec 17, 2021, 6:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.