ETV Bharat / state

کورونا سے بچنے کے لیے احتیاط برتیں: مولانا ارشد مدنی

author img

By

Published : Apr 6, 2020, 7:44 PM IST

مولانا سید ارشد مدنی نے مسلمانوں سے اپیل کی
مولانا سید ارشد مدنی نے مسلمانوں سے اپیل کی

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں، جمعیة علماءہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ کورونا وائرس پوری دنیا میں قہر بن کر ٹوٹ رہا ہے اور مشکل یہ ہے کہ اس مرض کا کوئی علاج اب تک دریافت نہیں ہوسکا ہے۔

'دنیا کے وہ ملک جن کے یہاں ہیلتھ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے انہوں نے اپنے ہاتھ اوپر اٹھا لیے ہیں اور وہاں ایسی بربادی آئی ہے کہ جو دیکھی نہیں گئی ہے، اس لیے اس سے بچنے کے لیے صرف اور صرف احتیاطی تدابیر اختیار کریں، مذہبی اور سیاسی اجتماعات سے دوری بنائیں'۔

مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مندر اور گرودواروں کے منسوخ ہوگئے ہیں، وہیں مساجد میں نمازیوں کی تعداد نہایت محدود کردی گئی اور مسجدوں کے اندر ایک امام اور موذن ہی نماز پڑھ رہے ہیں۔

اس لیے احتیاط بہت ضروری ہے اور دعا کرنی چاہیے کہ یہ وقت ٹل جائے اور جو ہماری جنگ کورونا وائرس کے خلاف چل رہی ہے اس میں کامیاب ہوسکیں۔

مولانا سید ارشد مدنی نے مسلمانوں سے اپیل کی

مولانا سید ارشد مدنی نے مسلمانوں سے اپیل کی وہ اجتماعیت سے دوری بنائے رکھیں، چاہے مساجد میں ہوں یا تبلیغی جماعت کے پروگرام ہوں ان سے دوری بنائے رکھیں، اگر کسی کو ذرہ برابر کوئی دقت پریشانی ہے تو انہیں فوری طورپر ڈاکٹروں سے رابطہ کرنا چاہئے اور محکمہ صحت کی گائیڈ لائن پر عمل کرنا چاہئے،تاکہ پورے سماج اور ملک کو اس سے محفوظ رکھا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت لوگوں نے طرح طرح کی افواہیں اڑا دی ہیں، جس سے ڈاکٹروں کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ بھی پیش آنے کی خبر آئی ہے۔

مولانا مدنی یہ بھی کہا کہ کسی نے کہیں دوسرے علاقوں میں یہ افواہ اڑا دی ہے کہ یہ لوگ این پی آرکے لیے آئے ہیں، جس سے حالات بگڑے ہیں، میری لوگوں سے اپیل کہ وہ ڈاکٹروں کے ساتھ تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی ضروریات کے مدنظر حکومت نے الگ الگ علاقوں میں لاک ڈاؤن میں رعایت کی ہے، اس دوران پولیس کو بھی عوام سے ہمدری کا معاملہ کرنا چاہئے۔

اگر یہ لوگ اپنی ضروریات پوری نہیں کریں گے تو وہ اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ کیسے بھریں گے، اس لیے پولیس و انتظامیہ کو چاہیے کہ اگر ان کا باہر نکلنے کا سبب جائز ہے تو انتظامیہ اور پولیس کو ان کی مددکرنی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.