ETV Bharat / state

UP Municipal Election لکھنؤ اسمارٹ سٹی ہونے کے باوجود ترقیاتی کام سے محروم: ایس پی امیدوار

author img

By

Published : May 3, 2023, 2:19 PM IST

دارالحکومت لکھنؤ سے سماجوادی پارٹی کی میئر امیدوار وندنا مشرا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے گزشتہ 25 سالوں سے لکھنؤ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا اس لیے اس مرتبہ عوام سماجوادی پارٹی کو ضرور کامیاب کریں گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

میئر امیدوار وندنا مشرا سے خاص بات چیت

لکھنؤ: اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے سماجی وادی پارٹی کے میئر عہدے کی امیدوار وندنا مشرا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کی اور تہذیب کے شہر لکھنؤ کے تعلق سے ان کے ترقیاتی نظریہ کو جاننے کی کوشش کی ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے وندنا مشرا نے کہا کہ گزشتہ 25 برس سے بی جے پی کے امیدوار لکھنؤ کے میئر عہدے پر فائز رہے لیکن انہوں نے لکھنؤ کی ترقی روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لکھنؤ میں آپسی ہم آہنگی قومی ایکتا قائم کرنا انتہائی ضروری ہے۔ یہاں کی گنگا جمنی تہذیب ملک میں منفرد شناخت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ لکھنؤ اگرچہ اسمارٹ سٹی کے زمرے میں آتا ہے تاہم یہاں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں۔ لکھنؤ کی گلیوں میں نالیاں، کوڑوں کا ڈھیر اس کے علاوہ بجلی پانی اور بنیادی سہولتوں جیسے اہم مسائل عوام کو درپیش ہیں لیکن بی جے پی ان تمام مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام سے ملاقات کی جس کے بعد عوام کا مثبت ردعمل سامنے آرہا ہے۔ لکھنؤ کے لوگ سماجوادی پارٹی کے امیدوار کو ضرور کامیاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1857 میں ایک 25 برس کی مسلم خاتون نے جنگ آزادی میں جو کردار ادا کیا تھا لکھنؤ والوں نے کبھی ان کو نہیں بھلایا بیگم حضرت محل کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا لیکن بی جے پی نے ان کے نام سے بنے وارڈ کا نام بدل دیا۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے پہلی بار چار باغ اسٹیشن پر جواہر لال نہرو سے ملاقات کی تھی اور وہاں پر جو بورڈ لگائے گئے تھے اس کو بھی بی جے پی نے ہٹا دیا۔ اس طرح کے تمام تر ایسے کام کیے ہیں جس سے عوام میں غم و غصہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ بی جے پی کو شکست ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جتنا لکھنؤ کو انتخابی مہم کے دوران سمجھنے کی کوشش کی شاید کہ اس سے پہلے نہیں سمجھ پائی تھی۔ مہم میں لکھنؤ کی گلیوں اور ہر علاقے میں جانے کی کوشش کی کہیں ایسا محسوس نہیں ہوا کہ لکھنؤ اسمارٹ سٹی ہے بلکہ لکھنؤ کوڑوں کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے۔ لکھنؤ کی گنگا جمنی کے تحت گنگا جمنی تہذیب کی مثال دی جاتی تھی یہاں کہ گومتی ندی پر ہندو اور مسلمان دونوں طبقے کی عقیدت ہے لیکن بی جے پی حکومت اور لکھنؤ کی میونسپل کارپوریشن نے ندی کو نالے میں تبدیل کر دیا جس سے بدبو آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لکھنؤ میں اکانا اسٹیڈیم لکھنؤ میٹرو اور متعدد کام ہیں جو سماجوادی پارٹی نے کرایا تھا لیکن بی جے پی کی حکومت نے کسی بھی قسم کے ترقیاتی کام نہیں کیے۔ یہی وجہ ہے کہ لکھنؤ کے عوام کو آئے دن کی پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : UP Municipal Election 2023 اعظم خان نے مخالفین کو سیاسی نامرد اور سیاسی خواجہ سرا سے تعبیر کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.