ETV Bharat / state

Interview With Kaif Siddiqui کیف صدیقی نے نیٹ امتحان میں اعلی نشانات حاصل کر کے ضلع کا نام روشن کیا

author img

By

Published : Jun 20, 2023, 12:19 PM IST

اترپردیش کے ضلع جونپور کے کیف صدیقی نے نیٹ امتحان میں اعلی نشانات حاصل کر کے ماں باپ کے ساتھ ضلع کا نام بھی روشن کیا۔

کیف صدیقی نے نیٹ امتحان میں اعلی نشانات حاصل کر کے ضلع کا نام روشن کیا
کیف صدیقی نے نیٹ امتحان میں اعلی نشانات حاصل کر کے ضلع کا نام روشن کیا

کیف صدیقی نے نیٹ امتحان میں اعلی نشانات حاصل کر کے ضلع کا نام روشن کیا

جونپور: ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور کے فیروز شاہ پور کے رہائشی محمد کیف صدیقی نے نیٹ امتحان میں 720 میں سے 678 نمبرات حاصل کرکے ضلع میں نام روشن کیا ہے،کیف صدیقی کی اس کامیابی پر پورے محلے میں جشن کا ماحول ہے۔ دوست و احباب رشتہ دار انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ کیف صدیقی کے والد اختر صدیقی بحرین میں کارپنٹر کا کام کرتے ہیں اور والدہ گھر پر ہی رہتی ہیں کوٹا سے گھر پہونچنے پر گزشتہ رات محلے اور علاقے کے لوگوں نے گلپوشی کرکے استقبال کیا۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کیف صدیقی نے کہا کہ سب سے پہلے میں اس اللہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے مجھے توفیق عطا کی کہ میں اپنا پرچہ اچھے سے حل کر سکا اور اس کے بعد اپنے والدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جنہوں نے میرے تعلیمی سفر میں ہر طرح سے میرا ساتھ دیا اور مجھے ہمیشہ حوصلہ دیتے رہے ان کی دعاؤں کا ثمر ہے، کہ جو آج مجھے کامیابی حاصل ہوئی۔

کیف صدیقی نے بتایا کہ میری ابتدائی تعلیم پرائمری اسکول سے ہوئی، اسکے بعد میرے دادا نے ایک انگلش میڈیم اسکول میں داخلہ کرایا جہاں سے میں نے انٹر تک کی تعلیم حاصل کی اور کوچنگ کرکے پہلے مرحلے میں 545 نمبر حاصل کرکے فہرست سے باہر ہو گیا۔ دوبارہ گھر والوں نے حوصلہ افزائی کی اور دوسرے مرحلے میں 678 نمبر حاصل کرکے اپنے والدین کے خواب کو مکمل کر دکھایا۔

کیف نے کہا کہ میرے والدین کا خواب تھا کہ میں ڈاکٹر بنوں اور پھر میرے دل میں بھی خواہش پیدا ہوئی اور کووڈ کے دوران جب میں نے دیکھا کہ کس طرح لوگ اچھے ڈاکٹر کے نہ ہونے کی وجہ سے اموات ہو رہی ہے تو میری خواہش یقین میں تبدیل ہو گئی اور میں نے عزم مصمم کیا کہ میں ایک اچھا ڈاکٹر بن کر ضرورت مندوں کا علاج کرنے کے ساتھ ہی اپنے والدین کے خواب کو بھی مکمل کروں گا۔

مزید پڑھیں:Shaheen College Performance in NEET نیٹ میں گلوبل شاہین کالج کی طالبات کی نمایاں کامیابی

انہوں نے کہا کہ میں اپنے ہم عمر نوجوان کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ فضول کے کاموں میں اپنے قیمتی اوقات کو ضائع نہ کریں میں نے بھی اپنے اوقات کو گیم وغیرہ میں ضائع کیا مگر مجھے احساس ہوا کہ اس میں اپنا وقت ضائع نا کر کے کچھ بہتر کر جاو اور میں نے محنت کرنا شروع کیا۔ اگر کامیابی حاصل کرنا ہے تو پورے جوش،جذبے اور جنون کے ساتھ محنت کریں تو ایک نہ ایک دن کامیابی ضرور قدم بوسی کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.