ETV Bharat / state

Haji Syed Waris Ali Shah Dargha : اندریش کمار نے حاجی وارث علی شاہ درگاہ کی زیارت کی

author img

By

Published : Jun 20, 2022, 4:02 PM IST

Updated : Jun 20, 2022, 5:52 PM IST

راشٹریہ مسلم منچ کے صدر ڈاکٹر اندریش کمار نے دوشنبہ کو دیوا میں واقع حضرت حاجی وارث علی شاہ کی درگاہ کی زیارت کی۔ indresh kumar seeks blessing at haji waris ali shah dargha

Haji Syed Waris Ali Shah Dargha
حاجی وارث علی شاہ درگاہ کی اندریش کمار نے زیارت کی

بارہ بنکی: ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے دیوا ٹاؤن میں واقع مشہور صوفی حاجی وارث علی شاہ کی درگاہ پر اندریش کمار نے حاضری دی۔ زیارت کے بعد اندریش کمار نے کہا کہ امن و امان اور محبت بھارت کی پہچان ہے اور یہ برقرار رہنا چاہیے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آپسی بھائی چارے کو مضبوط کریں۔ ہم اپنے مذہب پر عمل کریں، اس کو ہی مانیں اور دوسرے مذاہب کا احترام بھی کریں کسی کے بھی مذہب میں دخل اندازی نہ کریں۔

اندریش کمار نے حاجی وارث علی شاہ درگاہ کی زیارت کی

انہوں نے کہا کہ ہو سکے تو ہم ایک دوسرے کے پروگرام میں شرکت کریں تاکہ ایک ہند، اکھنڈ ہند جے ہند بن سکے۔ انہوں تمام سیاسی اور مذہبی رہنماؤں سے گزارش کی کہ وہ بھارت میں بھائی چارہ بنا کر رکھیں۔ مذہب کے نام پر اور نوکری کے نام پر ہونے والے تشدد کو ختم کریں۔ بھارت کو بھارت اور امن و بھائی چارے کا ملک بناکر رکھیں۔ اور اب یہاں سے پتھر نہ چلیں، آگ زنی نہ ہو اور زہر نہ اگلا جائے۔

ملک کی تقسیم باپو کے غلط انتخاب کی وجہ سے ہوئی

وہیں ضلع بارہ بنکی کے دیوا قصبے میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اندریش کمار نے کہا کہ ملک کی تقسیم مہاتما گاندھی کے محمد علی جناح اور پنڈت جواہر لال نہرو کو اپنا لفٹننٹ بنانے کی وجہ سے ہوئی ، انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے سبھاش چندر بوس اور اروند کو اپنا لیفٹیننٹ بنایا ہوتا تو ملک تقسیم نہیں ہوتا۔ اسی لیے ملک کی تقسیم باپو کے غلط انتخاب کی وجہ سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

RSS Leader Indresh kumar on Urdu: بھارت اردو کا گھر ہے اور یہ ہمیشہ رہے گا'

Last Updated : Jun 20, 2022, 5:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.