ETV Bharat / state

Gyanvapi Case گیانواپی مسجد میں موبائل ٹوائلٹ اور وضو خانہ کا متبادل انتظام

author img

By

Published : Apr 21, 2023, 12:57 PM IST

گیانواپی مسجد کے احاطے میں نمازیوں کے لیے موبائل ٹوائلٹ اور وضو خانہ کی سہولت دستیاب کرائی گئی ہے کیونکہ انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کی جانب سے نمازیوں کے لیے وضو کرنے کے لیے متبادل انتظام کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

وارانسی: گیانواپی مسجد کے احاطے میں وضو خانہ اور بیت الاخلاء کے انتظامات کو لے کر سپریم کورٹ میں جمعہ یعنی آج سماعت ہونے والی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ماہ رمضان المبارک کی الوداعی عبادات کے حوالے سے انتظامی سطح پر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ منگل کو وضو خانہ اور بیت الخلاء کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جمعرات کی رات تک انتظامیہ نے اس کے تحت وضو خانہ اور بیت الخلاء کے متبادل انتظامات کر لیے تھے۔ ساتھ ہی اس معاملے میں سپریم کورٹ میں بھی آج سماعت ہونے والی ہے۔

انتظامی حکام کا دعویٰ ہے کہ گیانواپی مسجد کے احاطے میں آنے والے نمازیوں کے لیے وضو خانوں اور بیت الخلاء کے لیے موبائل ٹوائلٹس کا انتظام کیا گیا ہے۔ جبکہ مسجد کے اندر ہی وضو خانہ کے دوسرے حصے کو تیار کروا کر اس میں پانی کا انتظام کیا گیا ہے۔ تاہم بعض تنظیموں نے اس حوالے سے مخالفت بھی کی تھی۔ انہوں نے عہدیداروں سے میٹنگ کی اور مناسب فیصلہ لینے کی اپیل کی۔

انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے سپریم کورٹ کو رمضان میں نماز کی ادائیگی کے لیے پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا تھا۔ اس پر سپریم کورٹ نے ضلع مجسٹریٹ وارانسی کو اتفاق رائے سے انتظامات کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس پر ضلع مجسٹریٹ ایس راجلنگم نے گزشتہ منگل کو میں مسجد کے احاطے میں انجمن اتظامیہ مسجد کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کی۔ ضلعی انتظامیہ اور کمیٹی کے لوگ متبادل حل پر متفق ہو گئے تھے۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ وضو خانہ کا انتظام مسجد کے اندر اور متبادل طور پر مسجد کے باہر بیت الخلاء کا انتظام کیا جائے گا۔

جمعرات کو ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر مسجد کے 100 میٹر کے اندر موبائل بیت الخلاء اور وضو خانہ کا انتظام کیا گیا تھا۔ ہندو فریق نے مسجد کے باتھ روم کو توڑنے اور نیا بیت الخلا بنانے اور اس پر ٹینک رکھ کر پانی کا انتظام کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔ ضلع مجسٹریٹ ایس راجلنگم نے بتایا کہ عام رضامندی سے نمازیوں کے لیے موبائل ٹوائلٹ اور وضوخانہ کا انتظام کیا گیا ہے۔ پورے کیس کی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Gyanvapi Case گیان واپی معاملے سے متعلق آج بڑے فیصلے کا امکان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.