ETV Bharat / state

Hajj 2023 یوپی حج کمیٹی کی ہنگامی میٹنگ میں افسران اور ارکین کی ذمہ داری طے گئی

author img

By

Published : Feb 24, 2023, 8:02 PM IST

حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج 2023 کے لیے رہنمایانہ خطوط جاری کیا گیا ہے، اس کے ساتھ درخواست دینے سے متعلق نوٹیفیکیشن بھی جاری کی گئی تھی، اس کے بعد ریاستی سطح پر ریاستی حج کمیٹیوں کے ذریعہ تیاریاں زوروشور پر ہیں۔

یوپی حج کمیٹی کی ہنگامی میٹنگ
یوپی حج کمیٹی کی ہنگامی میٹنگ

یوپی حج کمیٹی کی ہنگامی میٹنگ

آج اتر پردیش کے اسمبلی میں اقلیتی فلاح و بہبود اور حج اوقاف کے کابینی وزیر دھرم پال سنگھ نے ریاستی حج کمیٹی کی ہنگامی میٹنگ طلب کی جس میں وزیر مملکت دانش ازاد انصاری ریاستی حج کمیٹی کے صدر محسن رضا سمیت تمام اراکین و افسران بھی شامل ہوئے۔

ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کابینی وزیر دھرم پال سنگھ نے کہا کہ حج ایک مقدس عبادت ہے اس سفر کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اس لیے ہنگامی میٹنگ طلب کی گئی تھی۔ سبھی افسران کو حج کے تعلق سے ذمہ داریاں سپرد کی گئی ہیں تاکہ عازمین حج کو سفر حج پر کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر بھی ضلع اقلیتی فلاح و بہبود افسر کی مدد سے عازمین حج کے درخواست دیں گے ان کی بھی ذمہ داری طے کی گئی ہے، اس کے علاوہ وہ سرکاری خرچ پر خادم الحجاج کی ٹریننگ سے متعلق بھی تیاریاں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس عازمین حج سے حکومت 15 سو ریال دینے کے بدلے پیسہ نہیں جمع کرائیگی اور نہ ہی ان کو اس کا بدل ریال دے گی، ریال کا انتظام حاجیوں کو خود کرنا ہوگا لیکن جو حاجی گاؤں دیہات سے آتے ہیں ان کے لیے حج ہاؤسز پر حکومت کی جانب سے رضاکار کو تعینات کیا جائے گا تاکہ ان کی مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ حاجیوں کے پاسپورٹ کے سلسلے میں بھی بھی سنجیدگی سے غور و فکر کیا گیا تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو، حاجیوں کو آسانیاں میسر ہوں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت نے سفر حج پر انے والے اخراجات کو کم کیا گیا ہے اور امید ہے کہ حاجیوں کو بہتر سہولت ملے گی۔
مزید پڑھیں:Hajj 2023 علیگڑھ سے سات خاتون عازمین بغیر محرم حج کے سفر پر روانہ ہوں گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.