ETV Bharat / state

The Accused Embarrassed Noida Police پریس کانفرنس میں ملزمین نے نوئیڈا پولیس کے الزامات کو مسترد کر دیا

author img

By

Published : Apr 27, 2023, 12:16 PM IST

پریس کانفرنس میں پولیس بے نقاب،ببو خان نے سچ بول کر پولس کو شرمندہ کردیا
پریس کانفرنس میں پولیس بے نقاب،ببو خان نے سچ بول کر پولس کو شرمندہ کردیا

نوئیڈا پولیس کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ای رکشہ چوری کے الزام میں ایک گروہ کو گرفتار کرنے کے بعد شاباشی لوٹنے کے لیے بلائی گئی پریس کانفرنس میں ملزمین نے ای رکشہ چوری کے واقعے سے صاف انکار کرتے ہوئے پولیس پر انہیں جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کا الزام لگا دیا۔

پریس کانفرنس میں پولیس بے نقاب،ببو خان نے سچ بول کر پولس کو شرمندہ کردیا

نوئیڈا: اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں واقع پولیس اسٹیشن فینز ون نے ای رکشہ چوری کرنے والے کینگ کے تین لوگوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ پولیس نے ان کے پاس سے 12 چوری شدہ ای رکشہ برآمد کرنے کا دعوع کیا۔ بھری پریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے ملزمان نے نہ صرف پولیس کے الزامات کو مسترد کر دیا بلکہ انہیں جھوٹے الزمات میں پھنسانے کا الزام لگا دیا، جس کے بعد وہاں بیٹھے اے ڈی سی پی اور اے سی پی کے چہروں پر ہوائیاں اڑنے لگیں۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس ہریش چندر کے دفتر میں سیکٹر 6 میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ ملزمین کو پریس کانفرنس میں موجود اے ڈی سی پی شکتی موہن اوستھی، اے سی پی سشیل کمار کی موجودگی میں میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس دوران جب میڈیا اہلکاروں نے ملزم بابو خان ​​سے سوالات کئے تو اس نے واضح طور پر کہا کہ پولیس جنہیں چوری شدہ ای رکشہ کہہ رہی ہے، وہ چوری کے نہیں بلکہ پرانے ای رکشے ہیں اور وہ ہمارے ہیں۔ پرانے ای رکشوں میں رجسٹریشن اور ای رکشہ نمبر نہیں تھے۔ اسے جواز بنا کر پولیس نے اس معاملے میں واصف کے بیٹے کفیل اور مقدر عرف بٹو کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Two drug peddler arrested شاہجہاں پور میں دو منشیات فروش گرفتار

ملزم بابو خان ​​نے بتایا کہ میں انہیں چھڑوانے گیا تھا تو پولیس نے ہمیں جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے منہ کھولنے سے پریس کانفرنس میں موجود پولیس افسران میں کھلبلی مچ گئی۔ پریس کانفرنس میں موجود اے ڈی سی پی شکتی موہن اوستھی کا گرم تیور دیکھ کر پولیس افسران نے بابو خان ​​کو چپ رہنے کا اشارہ کیا جس کے بعد انہوں نے منہ نہیں کھولا۔ پریس کانفرنس میں ملزمان کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر لگائے گئے الزامات کے باعث مختلف بحثوں کا بازار گرم ہے۔ میڈیا کے سامنے پولیس اہلکاروں کی کاروائی نے پولیس کے طریقہ کار کو زیر بحث لا دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.