ETV Bharat / state

Ramdhan 2023 ماہ صیام کی اہمیت و فضیلت

author img

By

Published : Apr 9, 2023, 10:30 AM IST

ماہ صیام کا مہینے پوری آب و تاب سے گزر رہا ہے۔دنیا بھر کے مسلمان ماہ صیام کا احترام کرتے ہیں۔اس مہینے میں مسلمان روزہ رکھتے ہیں۔

مولانا سید شہوار حسین
مولانا سید شہوار حسین

مولانا سید شہوار حسین

ماہ صیام کا دوسرا عشرہ چل رہا ہے۔مسلمان روزہ،تراویح سمیت دیگر عبادات کے ذریعہ قرب الہی اور رضائے الہی کے طلب گار ہیں۔ماہ صیام کی اہمیت کے تعلق سے اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کی شیعہ جامع مسجد کے امام جمعہ اور شیعہ مذہبی رہنما مولانا سید شہوار حسین نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ بہت ہی بابرکت۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف ہر بچہ، نوجوان اور بوڑھے رمضان کے مقدس مہینے میں روزے رکھ کر اللہ کی عبادت کر رہے ہیں، وہیں چھوٹے بچے بھی روزے رکھ کر اللہ کو یاد کرتے ہیں۔

شیعہ مذہبی رہنما مولانا سید شہوار حسین نے بتایا کہ روزہ ہر مسلمان پر فرض ہے،انہوں نے کہا کہ لڑکی 9 سال کی ہو جائے تو اس پر روزہ فرض ہو جاتا ہے اور جب لڑکا 15 سال کا ہو جائے تو اس پر روزہ فرض ہوجائیگا،اس لیے ہر مسلمان کو چاہیے کہ اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ اللہ کی عبادت کرے۔انہوں نے کہا کہ روزہ اتنی اہم عبادت ہے کہ اگر کوئیبغیر کسی عذر کے روزہ قصداً روز ترک کرتا ہے تو اسے ایک روزہ بجائے 60 روزے رکھنے ہوں گے۔پھر بھی رمضان المبارک کے مہینے برکات سے محرو رہے گا۔


مزید پڑھیں:Benefits of Dates رمضان میں روزے دار کھجور کو ترجیح کیوں دیتے ہیں


انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ روزہ رکھنے سے انسان بیمار نہیں ہوتا، جسم کمزور نہیں ہوتا، بلکہ روزہ انسان کو تندرست بناتا ہے، اسی لیے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ روزہ رکھو اور تندرست رہو۔


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.