ETV Bharat / state

نیل گائے کے دو بچھڑوں کو اژدہے نے سالم نگل لیا

author img

By

Published : Oct 11, 2019, 3:27 PM IST

دو بچھڑوں کو اژدہے نے سالم نگل لیا

ابھی تک آپ نے سنا ہوگا کہ اژدہا اپنے شکار کو کھاتا نہیں بلکہ سیدھا نگل جاتا ہے، لیکن آج ہم آپ کو جو تصویر دکھانے جارہے ہیں اسے دیکھ کر آپ بھی حیرت میں پڑ جائیں گے۔

یہ واقعہ اترپردیش کے ضلع قنوج ضلع کا ہے جہاں آج ایک اژدہے نے نیل گائے کے بچوں کو زندہ ہی سالم نگل لیا اور اس کے بعد ان کے مردہ جسم کو باہر اگل دیا۔

دراصل قنوج کے سرسلہ گاؤں میں ایک باجرے کے کھیت میں ایک بڑا اژدہا دیکھ کر لوگوں میں افراتفری کا ماحول مچ گیا۔ چشم دید کے مطابق نیل گائے کہ دو بچھڑوں کو آج زندہ نگل گیا۔اس واقعے کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ آنے لگے۔

گاؤں والوں نے جب اس طویل قامت اژدہے کو دیکھا تو چند افراد نے مل کر پہلے اسے ڈنڈے سے مارنا شروع کیا تب اس اژدہے دونوں بچھڑوں کی مردہ لاش کو دھیرے دھیرے باہر اگل دیا۔

دو بچھڑوں کو اژدہے نے سالم نگل لیا

اس خوفناک منظر کی خبر کچھ دیر میں ہی سارے گاؤں میں پھیل گئی اور لوگ دوڑ کر اس واقعے کو دیکھنے کے لیے دوڑ پڑے، گاؤں والوں نے اس کا ویڈیو بھی بنایا جو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ہونے پر محمۂ جنگلات کے افسران گاؤں پہنچے اور کڑی مشقت کے بعد اژدہے کو پکڑ کر دور کے جنگل میں چھوڑ دیا۔

لیکن اس واقعہ کے بعد سے پورے گاؤں میں دہشت کا ماحول قائم ہے۔

Intro:ابھی تک آپ نے سنا ہوگا کہ اجگر اپنے شکار کو کھاتا نہیں بلکہ سیدھا نگل جاتا ہے، لیکن آج ہم آپ کو جو تصویر دکھانے جارہے ہیں اس کو دیکھ کر آپ بھی حیرت میں پڑ جائیں گے کہ کس طرح نیل گائے کے دوبچوں کو اجگر زندہ نگل گیا، واقعہ اترپردیش کے کنوج ضلع کا ہے جہاں ایک آج گرنے دو نیل گائے کے بچوں کو زندہ ہی نگل گیا اور اس کے جسم سے خون کو نچوڑ کر باہر اگل دیا_Body:دراصل کنوج کے درصلہ گاؤں میں باجرے کے کھیت میں ایک اجگر دیکھ کر لوگوں میں افراتفری کا ماحول مچ گیا، چشمدید کے مطابق نیل گائے کہ دو بچوں کو آج گھر زندہ نگل گیا، اس واقعے کے بعد اجگر کا پورا جسم خوفناک تصویروں میں بدلتا چلا گیا، کچھ دیر میں وہاں پر تماش بینوں کی لمبی لمبی قطاریں نظر آنے لگی، گاؤں والوں نے جب اجگر کو دیکھ کر دھیمے دھیمے سروں سے ڈنڈا مارنا شروع کیا تو اجگر نے اپنے شکار کو دھیرے دھیرے اپنے منہ کے ذریعے باہر نکل دیا_Conclusion:اس خوفناک منظر کی خبر کچھ دیر میں ہی سارے گاؤں میں پھیل گئی اور دوڑ کر لو اس واقعے کو دیکھنے کے لیے دوڑ پڑے، گاؤں والوں نے اس کا ویڈیو بھی بنایا اور اسکو سوشل سائٹ پر وائرل کیا، واقعے کی اطلاع ہونے پر جنگل محکمہ کے افسر موقع پر پہنچے اور انھوں نے کڑی مشقت کے بعد آج گھر کو پکڑ کر محفوظ جگہ پر چھوڑ دیا، وہ اس واقعے کے بعد لوگوں میں دہشت کا ماحول قائم ہے__

بائٹ-- رجنیش کمار چشمدید
بائٹ -- ویپن کمار (علاقائی )
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.