ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra نوئیڈا میں بھارت جوڑو یاترا کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 1:19 PM IST

نوئیڈا میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ Bharat Jodo Yatra

Etv Bharat
Etv Bharat

نوئیڈا میں بھارت جوڑو یاترا کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ یہ یاترا 3 جنوری کو ریاست میں داخل ہوگی اور 5 جنوری کو ہریانہ میں داخل ہونے سے پہلے 120 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ بھارت جوڑو یاترا 3 جنوری کو دہلی کے کشمیری گیٹ پر واقع ہنومان مندر سے شروع ہوگی اور دوپہر کے قریب غازی آباد میں داخل ہوگی۔ باغپت کے ماویکالا گاؤں میں رات کا قیام کریں گے۔ Huge preparations in Noida to join Rahul Gandhis yatra

نوئیڈا میں زبردست تیاری
نوئیڈا میں زبردست تیاری

اس سلسلے میں نوئیڈا کے سابق صدر شہاب الدین کی قیادت میں کانگریسیوں نے بڑے پیمانے پر کوششیں تیز کر دی ہیں اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ راہل گاندھی کے اس یاترا میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوں گے۔ حالانکہ نوئیڈا میں مہینوں سے اس کی تیاریاں جاری ہیں۔کانگریسی عہدیداران سیکٹروں میں ہر گاؤں میں اور ہر محلے میں تشہیری پروگرام میں شرکت کرکے اس یاترا کو کامیاب بنانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔آج کانگریس کمیٹی کی ریاستی سیکریٹری مکیش یادو کی قیادت میں کانگریس کے بینر لگے ہوئے ای رکشہ بھیجے گئے تاکہ لوگوں کو یاترا میں شامل کیا جا سکے۔ Bharat Jodo Yatra

واضح رہے کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کنیا کمہاری سے نکل کر متعدد ریاستوں سے ہوتے ہوئے دہلی پہنچی ہے۔ یہ یاترا تین جنوری کو اترپردیش میں داخل ہوں گی جس کے استقبال اور اس یاترا میں شامل ہونے کے لیے کارکنان پر عزم ہیں۔ بڑے پیمانے پر یاترا کو لے کر تیاریاں و اس کی تشہیر کی جارہی ہے۔ Huge preparations in Noida to join Rahul Gandhis yatra

یہ بھی پڑھیں : Rahul Gandhi On BJP RSS میں آر ایس ایس اور بی جے پی کو اپنا گرو مانتا ہوں، راہل گاندھی

Bharat Jodo Yatra کانگریس کارکن راہل کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے، ریڈی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.