ETV Bharat / state

Yaqub Qureshi Arrestedحاجی یعقوب قریشی اور ان کے بیٹے عمران کو آج میرٹھ عدالت میں پیشی کے بعد جہل بھیجا گیا

author img

By

Published : Jan 7, 2023, 7:59 PM IST

یعقوب قریشی
یعقوب قریشی

حاجی یعقوب قریشی کو جمعہ کی رات دیر گئے دہلی سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے ساتھ ساتھ ان کے فرزند کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ دونوں کافی عرصے سے فرار تھے۔ دونوں کو آج میرٹھ کی گینگسٹر عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ کورٹ نے یعقوب قریشی اور ان کے بیٹے کو 60 دن کے لیے عدالتی حکم کے بعد جیل بھیج دیا ہے۔ arrests ex-BSP minister Yaqoob Qureshi, his son from Delhi for unlicenced meat business

وکیل

بی ایس پی کے سابق وزیر حاجی یعقوب قریشی کو جمعہ کی دیر رات دہلی کے چاندنی محل تھانہ علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا ایس پی کرائم میرٹھ انیت کمار نے بتایا کہ یعقوب کو ان کے بیٹے عمران کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ غیر قانونی میٹ پلانٹ میں پیکجنگ کے کیس میں یعقوب اور عمران پر 50-50 ہزار روپیہ کا انعام رکھا گیا تھا۔ یہ دونوں تقریباً 9 ماہ سے فرار چل رہے تھے۔

حال ہی میں سابق وزیر اور ان کے بیٹے پر 25-25 ہزار روپے کے انعامی رقم بڑھا کر 50-50 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ آج میرٹھ کی عدالت میں یعقوب قریشی اور ان کے بیٹے عمران کو پیش کیا گیا۔ ساتھ ہی دونوں کا میڈیکل بھی کرایا گیا ہے۔ arrests ex-BSP minister Yaqoob Qureshi, his son from Delhi for unlicenced meat business

سرکاری وکیل نے بتایا کہ گینگسٹر عدالت میں یعقوب قریشی کے ریمانڈ پر بحث ہوئی۔ عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں اور ان کے بیٹے کو جیل بھیج دیا۔ وکیل نے بتایا کہ دسمبر 2021 میں جو نئی تبدیلی آئی ہے سابق وزیر اور ان کے بیٹے کا جرم اس کے دائرے میں آتا ہے۔ ضمانت کے لیے ابھی تک کوئی درخواست نہیں آئی ہے ۔ دوسری جانب یعقوب قریشی کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پرو وزیزن کے مطابق اور ان کے بیٹوں پر گینگسٹر ایکٹ کا نفاذ غیر قانونی بتایا۔

جانکاری کے مطابق یعقوب اور اس کا بیٹا عمران دہلی میں ایک فلیٹ کرائے پر لے کر اکٹھے رہ رہے تھے۔ پولیس 9 ماہ سے یعقوب اور اس کے بیٹوں کی تلاش میں تھی۔ جبکہ ایک بیٹے کو پولیس نے نومبر میں ہی گرفتار کر لیا تھا۔


سابق وزیر یعقوب قریشی اور ان کے بیٹے عمران پر غیر قانونی طور پر بند میٹ پلانٹ میں گوشت کا کاروبار کرنے کا الزام ہے۔ گینگسٹر ایکٹ کے تحت یعقوب اور ان کے خاندان کی کروڑوں کی جائیداد بھی ضبط کی گئی ہے۔ جبکہ ان کے غیر قانونی اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ پولیس نے پچھلے ہفتے سابق وزیر حاجی یعقوب قریشی اور ان کے بیٹے عمران پر انعامی رقم دگنی کردی تھی۔

31 مارچ 2022 کو پولیس نے ہاپوڑ روڈ پر یعقوب قریشی کی فیکٹری میں غیر قانونی پیکنگ کا انکشاف کیا۔ اس معاملے میں یعقوب اس کی بیوی سنجیدہ بیگم، بیٹے فیروز،عمران، منیجر موہت تیاگی سمیت 17 لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے پہلے یعقوب اور اس کے خاندان کے خلاف گینگسٹر کا مقدمہ درج کیا تھا۔ اس کے بعد انعام کا اعلان بھی ہوا۔ گینگسٹر کے تحت یعقوب کی 26 مقامات پر کروڑوں روپے کی جائیداد ضبط کرنے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:UP Police raid Haji Yakoob Qureshi's Meat Factory: میرٹھ میں حاجی یعقوب قریشی کی میٹ فیکٹری میں پولیس کی کارروائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.