ETV Bharat / state

Aap Womens Cell On Govt حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام، عاپ ویمنس سیل

author img

By

Published : Oct 15, 2022, 10:15 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

عام آدمی پارٹی کا منڈل مہیلا کاریاکرتا سمیلن ویمنس ورکرز کانفرنس ریاست اترپردیش کے غازی آباد کے اوم وتی فارم ہاؤس میں منعقد ہوا۔ Aap Womens Cell On Govt

غازی آباد: اترپردیش کے غازی آباد کے اوم وتی فارم ہاؤس میں منعقد کانفرنس میں کئی خواتین پارٹی میں شامل ہوئیں۔مہمان خصوصی ویمنس سیل کی ریاستی صدر نیلم یادو نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ خود بی جے پی رہنما خواتین کی تذلیل کر رہے ہیں۔ خواتین کو ان کے حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ عصمت دری کرنے والوں کو سزا نہیں دی جا رہی، لیکن حکومت کے لوگ پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا استقبال کر رہے ہیں۔ Government failed to provide protection to women

مغربی یوپی کے صدر سومیندر ڈھاکہ نے کہا کہ آج حکمران پارٹی متاثرین کی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔ ایسے میں متاثرین کا انصاف پر اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔ عاپ کارکنان ایسے لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ غازی آباد کی ضلعی صدر کلپنا ورما نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے ساتھ ہی ہم گجرات اور ہماچل پردیش میں جیت کی داستان لکھنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی کی ذمہ داری صرف عام آدمی پارٹی پوری کر رہی ہے۔ حکومت کی غلط پالیسیوں کی مخالفت صرف عام آدمی پارٹی ہی کر سکتی ہے۔ اس پروگرام میں ریاستی جنرل سکریٹری ریکھا جیسوال، ریاستی نائب صدر نرگس خان، ریاستی سکریٹری منجو گوتم، ریاستی نائب صدر پریتی اپادھیائے، شاردا ٹنڈن، ویوا سنگھ، پوجا چودھری، ہرمیت کور، کلپنا وغیرہ موجود تھیں۔ Aap Womens Cell On Govt

یہ بھی پڑھیں : UP MIM President Statement ہم نے جودا بائی کو ملکہ ہندوستان بنایا، ہم سے زیادہ سیکولر کون ۔۔۔؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.