ETV Bharat / state

Revolution Day Celebrated : بارہ بنکی میں 'اگست کرانتی دیوس' منایا گیا

author img

By

Published : Aug 9, 2022, 3:57 PM IST

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں گاندھی جینتی سماروہ ٹرسٹ کی جانب سے اگست کرانتی دیوس منایا گیا۔ Gandhi Jayanti Samaroh Trust celebrated the revolution day

بارہ بنکی میں اگست کرانتی دیوس منایا گیا
بارہ بنکی میں اگست کرانتی دیوس منایا گیا

بارہ بنکی: بارہ بنکی میں گاندھی جینتی سماروہ ٹرسٹ کی جانب سے 9 اگست کو 'اگست کرانتی' کے موقع پر پدیاترا نکالی گئی اس کے بعد گاندھی بھون میں ایک سیمنار کا اہتمام بھی کیا گیا۔ جس میں مقررین نے آج کے دن کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

بارہ بنکی میں یوم اگست کرانتی منایا گیا

گاندھی جینتی سماروہ ٹرسٹ کے بانی راج ناتھ شرما بتایا کہ بھارت کی تاریخ میں 09 اگست ایک اہم دن ہے جس میں 'انگریزوں بھارت چھوڑو' کا نعرہ دیا گیا اور اس نعرے کی وجہ سے انگریزی حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئی اور اسی تحریک کے نتیجے میں ملک کو آزادی ملی تھی۔

اس موقع پر نوین چندر تیواری نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں جب جھوٹ اور پروپیگنڈہ کا بول بالا ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ ہم آج ایسے پروگرامز منعقد کرکے نئی نسل کو آج کے دن کی تاریخی اہمیت بتائیں ۔وہیں رام کشور نے کہا کہ آج کا یہی پیغام ہے کہ جس طرح آج کے دن مہاتما گاندھی نے بھارت چھوڑو کا نعرہ دیا تھا اسی طرح ہم، جھوٹ چھوڑو، نفرت چھوڑو اور شراب چھوڑو جیسے نعروں کو بلند کریں۔

واضح رہے کہ مہاتما گاندھی کی قیادت میں نو اگست کو پورے ملک میں تحریک شروع ہوئی۔ ملک کی آزادی کے لیے یہ تحریک میل کا پتھر ثابت ہوئی اور اسی دوران ’انگریزوں بھارت چھوڑو‘ کا نعرے آزادی کی تحریک کے اگلے مورچے کے سپاہی یوسف مہر علی نے دیا تھا جس سے انگریزی حکومت کے چھکے چھوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Mela App Training to Madrasa Teachers: بارہ بنکی میں مدارس اساتذہ کو میلا ایپ کی تربیت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.