ETV Bharat / state

G20 Book Exhibition اے ایم یو میں دو روزہ جی 20 کتب نمائش کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 11:21 AM IST

اے ایم یو میں دو روزہ جی 20 کتب نمائش کا اہتمام
اے ایم یو میں دو روزہ جی 20 کتب نمائش کا اہتمام

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی مولانا آزاد لائبریری نے دو روزہ جی 20 کتب نمائش کا اہتمام کیا جس میں تقریبا پچاس پبلیکیشنز نے حصہ لیا ہے۔

اے ایم یو میں دو روزہ جی 20 کتب نمائش کا اہتمام

علی گڑھ :عالمی شہرت یافتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی مولانا آزاد لائبریری نے دو روزہ جی 20 کتب نمائش کا اہتمام مولانا آزاد لائبریری کے میدان میں کیا ہے جس میں قومی اور بین الاقوامی پبلیکیشنز نے حصہ لیا ہے۔ کتب نمائش میں کتابوں کی خریداری پر 25 فیصد تک چھوٹ دی جا رہی ہے۔

افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی اے ایم یو کے کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز تھے اور اس موقع پر کتابوں کے شائقین بشمول طلباء، ریسرچ اسکالرز، اور اساتذہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔اس کتب نمائش میں ممتاز قومی اور بین الاقوامی پبلشرز کی نمایاں اشاعتوں کو شامل کیا گیا ہے، جس میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موضوعات جیسے کہ تجارت، پائیدار ترقی، صحت، زراعت، توانائی، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی، معاشیات، اور اچھی حکمرانی وغیرہ بھی شامل ہیں۔

پروفیسر گلریز نے اس موقع پر کہا کہ کوئی بھی ٹکنالوجی کتابوں کی اہمیت کو کم نہیں کر سکتی۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ نمائش علمی تجسس اور تنقیدی سوچ کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور علم کی توسیع اور فکری نمو میں یونیورسٹی کے اہم کردار پر زور دیتی ہے، چنانچہ کتابوں کے شائقین اور علم کے متلاشیوں کے لیے یہ بہت مفید ہے۔

یونیورسٹی کارگزار لائبریرین پروفیسر نشاط فاطمہ نے خاص طور پر جی 20 ممالک کے درمیان علم و ادب کے اشتراک کو بڑھانے میں نمائش کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ نمائش منگل کی شام 6 بجے تک کھلی رہے گی۔ انہوں نے بتایا کتب نمائش میں کتابوں کی خریداری پر 25 فیصد کی رعایت دی جا رہی ہے۔ نمائش میں ملک بھر کے چنندہ پبلیشرز اور کتب فروشوں کے تقریباً 50 اسٹالز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:AMU Students Protest مستقل وائس چانسلر کے لئے طلباء کا احتجاج

کتابوں کی خریداری کرنے والے طلباء و طالبات اور اساتذہ نے ایک ہی چھت کے نیچے مختلف کتابوں کی خریداری پر خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ اس طرح کی نمائش کا اہتمام خاص کر یونیورسٹی کیمپس میں ہوتے رہنا چاہیے اس سے ہمیں بھی مختلف پبلیکیشنز کی مختلف کتابوں کو دیکھنے اور رعایت کے ساتھ ان کی خریداری کا موقع ملتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.