ETV Bharat / state

ضرورت مندوں میں گرم کپڑے مفت تقسیم

author img

By

Published : Dec 24, 2020, 8:01 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) صد سالہ تقریبات کے موقع پر اے ایم یو طلبہ نے غریب اور ضرورت مندوں کو موسم سرما میں مفت کپڑے تقسیم کیا۔

اے ایم یو طلبہ کی جانب سے ضرورت مندوں میں مفت گرم کپڑے تقسیم
اے ایم یو طلبہ کی جانب سے ضرورت مندوں میں مفت گرم کپڑے تقسیم

اے ایم یو طلبہ اور طلبہ رہنماؤں کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کی اجازت سے یونیورسٹی باب صدی کے قریب ایک جگہ مقرر کی گئی ہے۔

یہاں گرم کپڑوں اور دیگر ضروریات کی چیزیں غریب اور ضرورت مندوں میں مفت تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

Free cloth distribution to poors by AMU Students.
اے ایم یو طلبہ کی جانب سے ضرورت مندوں میں مفت گرم کپڑے تقسیم

اے ایم یو طلبہ رہنما فرحان زبیری نے بتایا اے ایم یو نے اپنے قیام کے سو سال مکمل کئے ہیں جس کے جشن میں ہم لوگوں نے یونیورسٹی باب صدی پر اے ایم یو پراکٹر کی اجازت سے غریب اور ضرورت مندوں کے لئے کپڑے اور دیگر ضروریات کی اشیا رکھی ہیں۔

Free cloth distribution to poors by AMU Students.
اے ایم یو طلبہ کی جانب سے ضرورت مندوں میں مفت گرم کپڑے تقسیم

انھوں نے کہا کہ تاکہ ضرورت مند یہاں آئیں اور ضرورت کے مطابق مفت میں کپڑے اور ضرورت کی چیزیں لے جائیں۔

مزید پڑھیں:راستہ بھٹکی خاتون کے لئے نوئیڈا پولیس مسیحا بنی

ہم لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے کپڑے اور دیگر ضروریات کی اشیا جو ان کے پاس زیادہ ہیں یا وہ غریبوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں تو وہ یہاں آکر ہمیں دے سکتے ہیں۔

فرحان زبیری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے ہم جب تک موسم سرما ہے یہ تقسیم جاری رکھیں۔

ضرورت مند محمد شاکر اور سلیم نے بتایا یہاں پر ہم لوگ کپڑے لینے آئے ہیں جو اے ایم یو کے طلبہ تقسیم کر رہے ہیں۔ہم نے یہاں سے ضرورت کے حساب سے کپڑے لیے ہیں جو مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.