ETV Bharat / state

Four Thieves Arrested علی گڑھ میں گاڑی چور گروہ کا پردہ فاش، چار ملزمین گرفتار

author img

By

Published : May 5, 2023, 12:35 PM IST

ضلع علیگڑھ تھانہ کے تحت سول لائن علاقے میں پولیس نے چار گاڑی چوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان کے پاس سے ساتھ اسکوٹی بھی برآمد کی گئی ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔

علی گڑھ میں گاڑی چور گروہ کا پردہ فاش ،چار گرفتار
علی گڑھ میں گاڑی چور گروہ کا پردہ فاش ،چار گرفتار

علی گڑھ میں گاڑی چور گروہ کا پردہ فاش ،چار گرفتار

علیگڑھ:ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں دن بدن اسکوٹی اور موٹر سائیکل کی چوری کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ اس کے پیش نظر علیگڑھ ایس ایس پی کی جانب سے چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کے لئے خصوصہ مہم چلائی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی کی خصوصی مہم کے تحت پولیس کو اس وقت کامیابی ملی جب پولیس نے ایک گاڑی چور گروہ کو بے نقاب کیا ہے جو ایک بڑی کامیابی مانی جا رہی ہے۔علیگڑھ ایس پی سٹی کلدیپ سنگھ گناوت نے گاڑی چور گروہ سے متعلق ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بتایاکہ تھانہ سول لائن سمیت علیگڑھ کے مختلف علاقوں سے اسکوٹی کو چرا کر دس سے پندرہ ہزار روپے میں بیچنے والے گاڑی چور گروہ کو بے نقاب کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پولیس کی خصوصی کارروائی کے دوران چار افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔ان کے پاس سے سات اسکوٹی بھی برآمد کی گئی ہیں۔ یہ لوگ شہر کے مختلف علاقوں سے دو پہیہ گاڑی خاص کر اسکوٹی کو چوری کرکے دس سے پندرہ ہزار روپے میں بیچ دیا کرتے تھے۔ چارو کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: UP Civic Poll بی ایس پی کے امیدوار حشمت ملک کے خلاف شکایت درج
اس معاملے میں گرفتار ہونے والوں کی شناخت ارشد ولدیت شہزاد خان، فراض خان ولدیت ایاز خان، رضوان ولدیت مہراج اور فہد ولدیت ریاض خان کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔گاڑی چوری کرنے والے چاروں ملزمان تھانہ سول لائن کے ہی رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی وجہ سے تھانہ سول لائن میں طلباء و طالبات کی تعداد زیادہ ہے جو زیادہ تر اسکوٹی کا ہی استعمال کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ دو پہیہ گاڑی میں اسکوٹی کو زیادہ چوراتے تھے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.