ETV Bharat / state

یوپی حکومت انتخابات کے لیے کام کررہی ہے، اردود اکادمی کی سابق چیئر پرسن کا الزام

author img

By

Published : Sep 15, 2021, 9:24 AM IST

اتر پردیش اردو اکادمی کی سابق چیئرپرسن ترنم عقیل نے اپنے دور میں اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے متعدد اقدام اور اس جڑے دیگر پہلوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

اتر پردیش اردو اکادمی
اتر پردیش اردو اکادمی

اتر پردیش اردو اکادمی کی سابق چیئرپرسن ترنم عقیل نے اپنے دور میں اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے متعدد اقدام اور اس جڑے دیگر پہلوں پر تفصیلی روشنی ڈالی-

اردود اکادمی کی سابق چیئر پرسن

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اتر پردیش اردو اکادمی کے ارکان کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں چند ماہ باقی ہیں۔ اسی لیے حکومت مذکورہ ادارے میں عہدیداروں کی بحالی سمیت دیگر اقدام اٹھا رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ بی ایس پی کے دور اقتدار میں مجھے اتر پردیش اکادمی کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔ میں نے اردو کو فروغ دینے کے لیے اردو اکادمی کا بجٹ پاس کرایا تھا۔ اس بجٹ سے متعدد سیمینار اور مشاعرے منعقد کرائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے اردو کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دیا تھا، ان کے لیے تین ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.