ETV Bharat / state

Five Dead in Lakhimpur Accident لکھیم پور میں ٹیکسی پلٹنے سے پانچ افراد کی موت

author img

By

Published : Nov 22, 2022, 11:58 AM IST

پانچ افراد کی موت
پانچ افراد کی موت

پولیس کے مطابق جس جگہ حادثہ پیش آیا وہاں کی سڑک تنگ تھی، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا، معاملہ کی تحقیق جارہی ہے۔ 5 Killed As Car Overturns In UP's Lakhimpur Kheri

لکھیم پور: اتر پردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں پیر کی صبح سڑک حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی جبکہ دیگر پانچ افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ شاہجہاں پور سے تقریباً 12 مسافروں کو لے کر جا رہی ایک پرائیویٹ ٹیکسی پالیا تھانہ علاقہ کے اٹاریہ کے قریب ایک کھائی میں الٹ گئی، جس کے سبب پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔5 Killed As Car Overturns In UP's Lakhimpur Kheri

پانچ افراد کی موت

پولیس کے مطابق جس جگہ یہ حادثہ پیش آیا وہاں کی سڑک تھوڑی تنگ تھی، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا، معاملہ کی تحقیق جاریہے، سکھن پوروا گاؤں کے رہنے والے راجو پال نے بتایا کہ وہ شاہجہاں پور سے ایک کار میں بیٹھے تھے، گاڑی میں 12 افراد سوار تھے، پالیا کے قریب اٹاریا کے قریب ڈرائیور کو نیند آگئی،جس کی وجہ سے کار کھائی میں الٹ گئی،کھائی پانی سے بھری ہوئی تھی،چھ لوگ کسی طرح بچ نکلے،حادثے میں 5 افراد کی موت ہو گئی۔

حادثہ کی اطلاع موصول ہونے پر گاؤں والوں اور پولیس نے جے سی بی کی مدد سے گاڑی کو باہر نکالا اور ریسکیو آپریشن شروع کیا، ایس ڈی ایم کارتکیہ سنگھ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ایس ڈی ایم پالیا کارتکیہ سنگھ نے بتایا کہ اس حادثے میں ٹیچر امیش گنگوار اور ہرنام سنگھ کی موت ہوگئی، اس کے علاوہ سکھن پوروا کے رہنے والے ونے اور ہردوئی کے رہنے والے راج کشور کی بھی موت ہوگئی، کھیری ضلع کے محمدی کے رہائشی عاص اللہ کی بھی موت ہو گئی ہے۔

بی ایس اے کھیری لکشمی کانت پانڈے نے بتایا کہ کار نمبر یوپی 26-7999 میں پانچ اساتذہ سمیت 12 افراد سوار تھے، حادثہ صبح پانچ بجے پیش آیا،اس حادثہ میں ٹیچر امیش گنگوار پرائمری اسکول فارسیہ ٹانڈہ، ہرنام سنگھ، پرائمری اسکول ہمت نگر کی موت ہوگئی۔ جبکہ اساتذہ پرشانت گنگوار پرائمری اسکول بنیگوان، روپ کشور چودھری بیلڈندی، اجے راٹھی پرائمری اسکول پپرولا محفوظ ہیں۔

مزید پڑھیں:Barabanki Accident: یوپی کے بارہ بنکی میں سڑک حادثہ، 18 افراد ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.