ETV Bharat / state

رامپور: اعظم خان کے سمدھی حراست میں

author img

By

Published : Jun 2, 2020, 10:48 PM IST

رامپور کے شاہ آباد گیٹ پر پولیس کی ٹیم گاڑیوں کی چیکنگ میں لگی ہوئی تھی، اسی دوران اعظم خان کے سمدھی رضوان محمد خان اپنے بیٹے کے ساتھ بغیر ماسک لگائے جا رہے تھے۔ جب پولیس نے انہیں روکا اور لاک ڈاؤن کے اصولوں کی پابندی کرنے کا مشورہ دیا تو وہ پولیس کپتان شگن گوتم سے تکرار کرنے لگے۔

رامپور: اعظم خاں کے سمدھی گرفتار
رامپور: اعظم خاں کے سمدھی گرفتار

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں رکن پارلیمان اعظم خان کے سمدھی رضوان محمد خان اور ان کے بیٹے کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

ان پر الزام ہے کہ وہ نہ صرف لاک ڈاؤن کے اصولوں کی کھلے عام خلاف ورزی کر رہے تھے بلکہ رامپور ایس پی سے بحث بھی کی۔

اعظم خان کے سمدھی کے بیٹے نے چیکنگ کر رہے ایس پی پر رعب ڈالنے کے لیے خود کو امریکن پولیس کا اسٹاف تک بتا ڈالا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا معاملہ درج کرکے دونوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

رامپور پولیس کپتان شگن گوتم گپتا نے تھانہ سول لائنس پولیس کو ان کی گاڑی سیز کرنے اور سرکاری کام میں رخنہ ڈالنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق 'رامپور کے شاہ آباد گیٹ پر پولیس کی ٹیم گاڑیوں کی چیکنگ میں لگی ہوئی تھی، اسی دوران اعظم خان کے سمدھی رضوان محمد خان اپنے بیٹے کے ساتھ بغیر ماسک لگائے جا رہے تھے۔ جب پولیس نے انہیں روکا اور لاک ڈاؤن کے اصولوں کی پابندی کرنے کا مشورہ دیا تو وہ پولیس کپتان شگن گوتم سے تکرار کرنے لگے۔ اس کے بعد افسران کی ان سے سخت بحث ہو گئی۔

ساتھ ہی پولیس نے یہ بھی بتایا کہ اعظم خان کے سمدھی پولیس پر رعب ڈالنے کے لیے اپنے بیٹے کو امریکن پولیس کا اسٹاف بھی بتا رہے تھے۔

پولیس نے ان دونوں کے خلاف کوڈ 19 کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کا معاملہ درج کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.