ETV Bharat / state

FIR Against Azam Khan اعظم خان کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Aug 18, 2022, 1:54 PM IST

ضمانت پر جیل سے باہر آئے سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما اعظم خان کے خلاف رامپور کے دو مختلف تھانوں میں گواہوں کو دھمکانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اعظم خان کے خلاف کوتوالی نگر رامپور اور کوتوالی گنج رام پور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔FIR Against Azam Khan

Etv Bharat
Etv Bharat

رام پور: سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے اعظم خان کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافی ہوگیا ہے اور ان کے خلاف رامپور کے دو مختلف تھانوں میں گواہوں کو دھمکانے کے الزام میں دو کیسز درج کیے گئے ہیں۔ ایک کیس کوتوالی نگر رامپور اور دوسرا کوتوالی گنج رامپور میں درج کیا گیا ہے۔FIR Against Azam Khan

ابرار حسین نام کے شخص نے بتایا کہ 'وہ ڈنگر پور کا رہائشی ہے۔ انہوں نے 2019 میں اعظم خان اور علی حسن سی او کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ جس لیے آج عدالت میں گواہی تھی۔ اس دوران کچھ لوگ ان کے گھر آئے جن میں اشد محمود اور عبدالپرویز شمسی سمیت کئی لوگ موجود تھے۔ اس دوران وہ گھر میں داخل ہوئے اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ انہوں نے میری بیوی کو بھی گالیاں دیں اور جب میں عدالت سے گواہی کے بعد آیا تو میں نے ایف آئی آر کے لیے تھانے میں شکایت دی ہے۔ اس کے بعد مجھے سکیورٹی ملی ہے۔

اس سلسلے میں پولیس سُپرنٹنڈنٹ اشوک کمار شکلا نے بتایا کہ 17 اگست کو اعظم خان کے خلاف 2 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ایس پی اشوک کمار شکلا نے بتایا کہ میرے پاس دو گواہ آئے تھے اور انہوں نے بتایا کہ انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس کے بعد گواہوں کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی گواہوں کو سکیورٹی بھی دی گئی ہے۔ ایس پی نے مزید کہا کہ عدالتی عمل میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Azam Khan Appeared in Moradabad Court: اعظم خان مراد آباد کورٹ میں پیش ہوئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.