ETV Bharat / state

Exclusive With Haji Nasir Qureshi: نومنتخب رکن اسمبلی حاجی ناصر قریشی سے خصوصی بات چیت

author img

By

Published : Mar 15, 2022, 9:59 PM IST

exclusive with haji nasir qureshi
نومنتخب رکن اسمبلی حاجی ناصر قریشی سے خصوصی بات چیت

مرادآباد دیہات اسمبلی سیٹ سے نومنتخب رکن اسمبلی حاجی ناصر قریشی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اپنی جیت کو عوامی جیت بتایا ہے۔ Exclusive With Haji Nasir Qureshi

پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے۔ اترپردیش میں بی جے پی نے شاندار جیت کے ساتھ ایک بار پھر اقتدار میں واپسی کی ہے۔ وہیں سماج وادی پارٹی کو گذشتہ کے مقابلے کچھ فائدہ ضرور ہوا ہے تاہم ایس پی حکومت سازی کے لیے اکثریت سے کافی دور رہی ہے۔ بی جے پی اتحاد نے 273 سیٹوں پر کامیابی درج کی ہے۔ بی جے پی کی اس لہر کے باوجود مغربی اترپردیش کے ضلع مرادآباد کی کل چھ سیٹوں میں سے بی جے پی کے کھاتے میں صرف ایک سیٹ آئی ہے اور باقی پانچوں سیٹوں پر سماج وادی پارٹی نے جیت درج کی ہے۔

ویڈیو

مرادآباد دیہات اسمبلی سیٹ سے کامیاب امیدوار حاجی ناصر قریشی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اپنی جیت کو عوامی جیت بتایا ہے۔' Exclusive With Haji Nasir Qureshi

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ' سنہ 2012 اور سنہ 2017 تک وہ بہوجن سماج پارٹی سے امیدوار تھے اور دنوں دفعہ تھوڑے فرق کے ساتھ الیکشن ہار گئے تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ سنہ 2017 کے اسمبلی انتخابات کے بعد انہوں نے سماج وادی پارٹی میں شامل ہوئے اور اس بار اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کی ٹکٹ سے میدان میں تھے اور 50 ہزار سے زائد ووٹوں سے جیتنے میں کامیاب ہوئے۔


ایک سوال کے جواب میں حاجی ناصر قریشی نے کہاکہ' بھلے ہیں ریاست میں بی جے پی نے حکومت بنائی ہے، لیکن ہم عوام کے مطالبوں کو اسمبلی میں مضبوطی کے ساتھ اٹھائیں گے اور عوام کی آواز کو بلند کریں گے۔ ہم عوام کے خدمت گزار ہیں، ہمیں عوام کی خدمت کرنی ہے۔ عوام نے ہمارے اوپر بھروسہ کرکے ہمیں اپنا نمائندہ منتخب کیا ہے، ہم عوام کے بھروسے کو قائم رکھیں گے'.

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.