ETV Bharat / state

Tanveer Gauhar On UP Assembly Polls: اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ڈاکٹر تنویر گوہر سے خاص بات چیت

author img

By

Published : Jan 21, 2022, 4:26 PM IST

اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات Assembly Election UP 2022 کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنے اپنے امیدوارواں کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری طرف موجودہ حالات کے پیش نظر معروف شاعر ڈاکٹر تنویر احمد نے اپنے شعری کلام کے ذریعے رائے دہندگان کو بیدار کیا۔

اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ڈاکٹر تنویر گوہر سے خاص بات چیت
اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ڈاکٹر تنویر گوہر سے خاص بات چیت

اترپردیش اسمبلی انتخابات اور موجودہ حالات کے پیش نظر مظفرنگر کے مشہور شاعر اور صحافی ڈاکٹر تنویر گوہر Famous poet and Journalist Dr. Tanveer Gohar نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 کے لیے 21 جنوری سے پرچہ نامزدگی کا عمل شروع ہوگا۔ وہیں، ضلع مظفر نگر میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ 10 فروری ہوگی۔ ساتھ ہی اس اسملبی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیاں اقتدار میں آنے کے لیے زور آزما رہی ہیں۔ اس صورتحال پر مشہور و معروف شاعر ڈاکٹر تنویر گوہر نے اپنے کلام سے سماں باندھا۔

اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ڈاکٹر تنویر گوہر سے خاص بات چیت

یہ بھی پڑھیں: Nomination Process ٖFor Assembly Election: اسمبلی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی 21 جنوری سے، تمام تیاریاں مکمل

ڈاکٹر تنویر گوہر نے انتخابات کے تعلق سے رائے دہندگان کو اپنی شاعری اور گفتگو کے ذریعے بہترین پیغام دیا۔ ان کے چند اشعار اس طرح ہیں۔:

اب کے تلاش کیجیے حربہ کوئی نیا
ترکیب ڈھونڈ لائے جا کر نئی کوئی
دیر و حرم کا کھیل تو پارینہ ہوگیا
نیتاجی چال سوچے اب دوسری کوئی


مسند اقتدار پر گوہر
پارٹی کوئی سی بھی آجائے
نیتیں ایک ہیں جدا چہرے
ان سے ہوشیار ہی رہا جائے

غریبوں کو لبھایا جا رہا ہے
الیکشن کو جمایا جا رہا ہے
دکھا کر خواب مستقبل مسلسل
فقط اُلّو بنایا جا رہا ہے

واضح رہے کہ انتخاب سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نمائندوں کے طرف سے الیکشن میں کیے جانے والے اخراجات کی حد متعین کی جاتی ہے تاکہ وہ تشہیر پر بے شمار پیسہ خرچ نہ کریں، لوگوں کو لالچ دے کر ووٹ حاصل کرنے کے لئے کسی طرح کی اسکیم نہ چلائیں، ووٹرز کو اپنی طرف متاثر کرنے کے لئے کھانے پینے کا لنگر نہ چلائیں، اپنے کارکنوں کے لئے کھانے پینے کے لیے طے شدہ اخراجات سے ہی کام چلائیں، الیکشن کمیشن اس طرخ کی کئی دیگر گائیڈ لائنز جاری کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.