ETV Bharat / state

اترپردیش میں یوگی حکومت سے ہرطبقہ پریشان: انیس راجہ

author img

By

Published : Aug 28, 2021, 5:43 PM IST

سماجوادی پارٹی کے یوتھ رہنما انیس راجہ نے آج کہا کہ اترپردیش میں یوگی حکومت سے ہر طبقہ پریشان ہے، اس لئے ہم سب کو مل کر یہ عہد کرنا چاہئے کہ موجودہ حکومت کو بے دخل کرکے اکھیلیش یادو کی قیادت میں حکومت بنانے کےلیے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔

اترپردیش حکومت سے ہر طبقہ پریشان ہے:انیس راجہ
اترپردیش حکومت سے ہر طبقہ پریشان ہے:انیس راجہ

سماج وادی پارٹی کے ملائم یوتھ بریگیڈ کے ریاستی صدر انیس راجہ نے آج ضلع یونٹ کا جائزہ لینے نوئیڈا پہنچے، جہاں پہلے سے موجود سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

ویڈیو

اس دوران انیس راجہ نے کہا کہ ریاست میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں۔ کسان، نوجوان، تاجر سمیت تمام طبقات انتہائی پریشان ہیں اور موجودہ حکومت سے جلد از جلد نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی چابی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور ہم سب کو مل کر یہ عہد کرنا چاہئے کہ جب تک یوگی حکومت سے بے دخل کر کے اکھیلیش یادو کی قیادت میں حکومت نہیں بنالیتے تب تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

اترپردیش حکومت سے ہر طبقہ پریشان ہے:انیس راجہ
اترپردیش حکومت سے ہر طبقہ پریشان ہے:انیس راجہ

مزید پڑھیں:


اس موقع پر یوتھ بریگیڈ سماج وادی پارٹی کے ریاستی سکریٹری محمد نوشاد، سینئر لیڈر فخرالدین کوٹیا، انعام بھائی، یوتھ بریگیڈ میٹروپولیٹن کے صدر کنور نادر شاہ، ظہور خان، محمد عمران خان، اسٹوڈنٹ کونسل کے صدر اتل یادو کے علاوہ دیگر رہنما موجود تھے۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.