ETV Bharat / state

Eid Milad-ul-Nabi ملک کے مختلف خطوں میں نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا عید میلادالنبی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 3:48 PM IST

Updated : Sep 29, 2023, 4:00 PM IST

بارہ ربیع الاول کا دن دنیا بھر میں پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر مختلف طرح کے پروگرام منعقد کیے گیے۔ Eid Milad-ul-Nabi

Etv Bharatملک کے مختلف خطوں میں نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا عید میلادالنبی
Etv Bharatملک کے مختلف خطوں میں نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا عید میلادالنبی

ملک کے مختلف خطوں میں نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا عید میلادالنبی

کانپور کا تاریخی جلوس محمدی، اسے ایشیا کا سب سے بڑا جلوس ہونے کا شرف حاصل

حیدرآباد: ہندو مسلم اتحاد کے مثال قائم کرنے والا تاریخی جلوس محمدی پریڈگراؤنڈ کانپور سے نکلا۔ اسے ایشیا کا سب سے بڑا جلوس ہونے کا صرف حاصل ہے، اس جلوس میں دس لاکھ سے زائد لوگوں کی شرکت ہوتی ہے یہ جلوس ایک مقام سے پانچ گھنٹے سے زیادہ وقت تک گزرتا ہے۔

کانپور کا تاریخی جلوس محمدی کی ابتداء 1913میں ہندو مسلم قومی اتحاد کے نام پر شروع ہوا تھا، دراصل 1913 میں برٹش گورنمنٹ ایک سڑک نکالنا چاہتی تھی، جہاں سڑک نکالی جارہی تھی اس مسٹن روڈ پر واقعہ مندر اور کچھ جگہ مچھلی بازار کی مسجد کی، حکومت لینا چاہتی تھی، جس کو لے کر برٹش گورنمنٹ کے خلاف زبردست احتجاج ہو رہا تھا۔ تقریبا 14 لوگ شہید بھی ہوئے تھے۔ انگریز کانپور میں ہندو مسلم فساد کی نفرت کی جڑیں مضبوط کر رہے تھے، لیکن ملک کو آزاد کرانے کے لئے ہندو اور مسلمانوں نے مل کر قومی یکجہتی کا پیغام دینے کے لیے، اس وقت بارہ ربیع الاول کو جلوس محمدی میں شرکت کی اور قومی اتحاد کا انگریزوں کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا تھا۔

اے ایم یو میں جلسہ عید میلاد النبیؐ کا اہتمام

جشن میلاد النبیؐ کے موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کینیڈی آڈیٹوریم میں جلسہ سیرت کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی اتباع پر زور دیا اور زندگی کے ہر میدان میں سیرت رسولؐ کو اپنانے کی تلقین کی، تاکہ اسلام عملی شکل میں دنیا کے سامنے آئے اور اسلام و مسلمانوں کی شبیہ بہتر ہو۔ اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز کی زیر صدارت میں منعقدہ جلسہ میں تقریر کرتے ہوئے، مولانا مفتی محمد سلمان بجنوری، استاد حدیث، دارالعلوم دیوبند نے کہاکہ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰؐ کی محبت کا یہ تقاضا ہے کہ ان کی اتباع کی جائے، ہر کلمہ گو ان کے جیسے اخلاق کا مظاہرہ کرے، گھروں کے اندر، رشتہ داروں، پڑوسیوں اور سماج میں سبھی لوگوں سے اچھے اخلاق و کردار سے پیش آیا جائے، جیسا کہ پیغمبر آخر الزماں ؐ نے عملی طور سے کرکے دکھایا۔

ملک کے مختلف خطوں میں نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا عید میلادالنبی

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں عید میلاد النبی کا جلوس

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں عید میلاد النبی کا جلوس بڑے جوش و خروش کے ساتھ نکالا گیا۔ جلوس میں بڑی تعداد میں سنی صوفی بریلوی معاشرے کے لوگوں نے شرکت کی۔ جلوس کا اہتمام غلام حسین قادری صدر عید میلاد النبی کمیٹی کے ذریعے کیا گیا۔ یہ جلوس مظفر نگر کے صوفی قادری والی گلی سے چل کر چونگی نمبر دو سے ہوتے ہوئے شہر کے مختلف راستوں سے گزرا اور صوفی قادری والی گلی پر ہی اختتام پذیر ہوا۔ غلام حسین قادری صدر عید میلاد النبی کمیٹی نے کہا کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہم شان میں سنی صوفی بریلوی سماج کے لوگ ہر سال یہ جشن میلاد اُلنبی منایا کرتے ہیں اور محبت امن و امان کا پیغام پوری دنیا کے نام دیتے ہیں۔

ملک کے مختلف خطوں میں نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا عید میلادالنبی

بیدر میں جلوس میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم

پیغمبر اسلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے مساجد عمارتوں گلیوں کو رنگ برنگی روشنیوں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔ بیدر شہر کے مختلف مساجد میں اجتماعات منعقد ہوئے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی سیرت کمیٹی بیدر کی جانب سے ایک کل جماعتی میلاد جلوس نکالا گیا۔ یہ جلوس نبی خانہ سے گاوان چوک شاہ گنج کمان امبیڈکر سرکل نئی کمان چوبارہ سے ہوتا ہوا، جامع مسجد بیدر پر اختتام پذیر ہوا اس موقع پر ریاستی وزیر وہ رکن اسمبلی بیدر رحیم خان، سید منصور احمد قادری چیئرمین خدمت فاؤنڈیشن کے علاوہ مختلف تنظیموں کے ذمہ داران علماء اور ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔

ملک کے مختلف خطوں میں نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا عید میلادالنبی

خلدآباد میں پیرہن مبارک اور موئے مبارک کی زیارت

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں واقع روحانی شہر خلد آباد جسے اولیاء اللہ کا مسکن کہتے ہیں، وہاں 12 ربیع الاول کو پیرہن مبارک اور موئے مبارک کی زیارت کروائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ درگاہ حضرت بائیس خواجہ کے احاطے میں محفوظ پیغمبر اسلام حضرت محمد کے پیرہن مبارک کی اپنی تاریخ ہے۔ یہ صوفیا کرام کے کئی وسیلوں سے ہوتا ہوا حضرت زین الدین شیرازی المعروف بائیس خواجہ کی خانقاہ میں محفوظ ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہیکہ اس پیرہن مبارک کی زیارت صرف عید میلاد کے موقع پر کرو اورائی جاتی ہے۔ پچھلے چھ سو سے زائد برسوں سے خدامین درگاہ کمیٹی خورد کے ذمہ داران اس پیرہن مبار ک کی زیارت کا اہتمام کروارہے ہیں۔ یہ سلسلہ نسل در نسل منتقل ہوتا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ حضرت برہان الدین غریب کی خانقاہ میں موئے مبارک کی زیارت بھی کروائی جاتی ہے جہاں ملک بھر سے لوگ آتے ہیں۔

ملک کے مختلف خطوں میں نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا عید میلادالنبی

نوئیڈا میں عید میلادالنبی ﷺ کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں بھی نبی آخر الزمان ﷺ کے یومِ ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔اس دوران پولیس کا زبردست انتظام تھا اور سیکیورٹی کافی چاک و چوبند کی گئی تھی۔ہر سال کی طرح اس سال بھی نوئیڈا کے سیکٹر 8,9,10 میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جلوس نکالا گیا۔ سابق صدر نوئیڈا کانگریس شہاب الدین نے کہا کہ حضرت محمد صاحب نے دنیا کو انسانیت کا راستہ دکھایا۔ حضور ﷺ نے مساوات، بھائی چارے اور عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا اور رنگ، نسل ،خاندان، زبان اور وطن سے بالاتر ایک امت و ملت کا قیام عمل میں لائے۔ موجودہ دور میں بھی امت مسلمہ کو درپیش مسائل بالخصوص معاشرے میں پائے جانے والی انتشار، نفاق، ظلم اور ناانصافی کا واحد حل سیرت طیبہ میں موجود ہے۔

ملک کے مختلف خطوں میں نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا عید میلادالنبی

بھوپال میں جلوس محمدی کا اہتمام

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم جلوس کو آج روایتی اور عقیدت کے ساتھ منگلوارا چوراہے سے نکالا گیا۔ جلوس کے مہمان خصوصی رکن اسمبلی عارف مسعود اور نیشنل ایگزیکٹو ممبر آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ تھے۔ آل انڈیا مسلم تہوار کمیٹی کے قومی صدر پیرزادہ ڈاکٹر اوصاف شاہمیوری خرم نے آج کے جلوس کی سرپرستی کی۔ وہیں رکن اسمبلی عارف مسعود نے بتایا کہ اس سال عید میلاد النبی 28 ستمبر کو منائی جائے گی، کیونکہ اسی دن ہمارے ہم وطن بھائیوں کے تہوار گنیش وسرجن کی تقریب بھی ہوگی۔ اس لیے فرقہ وارانہ ہم اہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے، آل انڈیا مسلم تہوار کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ ایک دن پہلے یعنی 27 ستمبر کو عید میلاد النبی کا روایتی جلوس نکالا جائے گا۔ وہیں 28 ستمبر کو مساجد اور مدارس میں قران خوانی، فاتحہ تبرک تقسیم کیے جائیں گے۔

ملک کے مختلف خطوں میں نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا عید میلادالنبی

احمدآباد میں شان و شوکت کے ساتھ نکالا گیا عید میلاد النبی کا جلوس

اسلام کے عظیم پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت پوری دنیا میں شان و شوکت سے منائی جاتی ہے۔ ایسے میں احمد آباد شہر میں بھی شہر کا مسلم برادری روایتی طور پر جمال پور دروازہ سے ایک عظیم الشان جلوس نکال کر، عید میلاد النبی کو شایان شان طریقے سے مناتی ہے۔ اس جلوس میں شہر کے مشہور جگناتھ مندر کے مہنت شری دلیپ داس جی مہاراج، ایکتا سمیتی کے صدر، احمد آباد سٹی میئر اور دیگر مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ سماجی اور سیاسی قائدین نے جمال پور کے قریب اس عظیم الشان جلوس کا استقبال کیا۔ اور نبی کے پیغام کو عام کیا۔

ملک کے مختلف خطوں میں نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا عید میلادالنبی

میرٹھ کے مختلف علاقوں سے جلوس محمدی کا اہتمام

میرٹھ میں آج جشن عید میلاد النبی کے موقع پر شہر میں مختلف علاقوں سے جلوس محمدی کا انعقاد کیا گیا۔ سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام جہاں یہ جلوس شہر کی قدیم گھنٹا گھر ٹاؤن حال سے فیض عام انٹر کالج پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ 12ربيع الأوّل جشن عید میلاد النَّبِي کو سیرت کمیٹی اور ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے، تاکہ تعلم کی اہمیت اور رسول خدا کی سنّت کو ایک پیغام کی شکل میں سماج تک پہنچایا جائے۔ میرٹھ کے لال کرتی علاقے سے جلوس محمدی کو نکالے جانے کا سلسلہ قریب 1982 سے آج بھی بدستور جاری ہے۔

ملک کے مختلف خطوں میں نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا عید میلادالنبی

گیا میں تزک واحترام کے ساتھ جلوس محمدی نکالا گیا

ریاست بہار میں 12 ربیع الاول کے موقع پر جلوس کے علاوہ نعت خوانی و جلسہ سیرت النبی اور موئے مبارک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تبرکات بزرگان دین کی زیارت کی محفلیں منعقد ہوئی ہیں۔ ضلع گیا کے سبھی مسلم اکثریتی وارڈوں اور علاقوں سے جلوس محمدی نکالے گئے ہیں۔ شہر گیا میں اقبال نگر نوری مسجد سے غلامان مصطفی کمیٹی کے زیراہتمام جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم تزک و احترام کے ساتھ نکالا گیا۔ شہر گیا کے علاقے ' تکبیر و رسالت یا رسول اللہ ' کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھے اور عاشقان رسول کی زبان پر درود وسلام کا اس دوران ورد جاری تھا۔

ملک کے مختلف خطوں میں نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا عید میلادالنبی

میرٹھ میں انجمن تنظیم عباس کی جانب سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں منعقدہ جشن عید زہرا کے موقع پر خصوصی محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ انجمن تنظیم عباس کے زیر اہتمام منعقدہ اس محفل میں میرٹھ اور اس کے آس پاس کے اضلاع کے شعراء کرام نے شہزادی زینب اور اہل بیت کی شان میں قصیدہ خوانی کی۔ قریب دو مہینہ آٹھ دن تک چلے ایام عزا کے اختتام کے ساتھ ہی قافلہ غم جلوس کے بعد، نو ربیع الاول کے موقع پر میرٹھ میں قدیمی زمانے سے منعقد ہونے والی محفل میں، شعراء کرام نے اپنے کلام پیش کیے جس میں حضرت امام حسین کی قربانیوں کو یاد کرنے کے ساتھ، نبی کریم صل اللہ علیہ السلام کی یوم ولادت کی آمد پر بھی قصیدے پڑھے۔

Last Updated : Sep 29, 2023, 4:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.