ETV Bharat / state

EC 3 Day Visit to Lucknow UP: انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آج لکھنؤ دورہ

author img

By

Published : Dec 28, 2021, 12:40 PM IST

الیکشن کمیشن کی ٹیم آج لکھنؤ پہنچے گی
الیکشن کمیشن کی ٹیم آج لکھنؤ پہنچے گی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سشیل چندر کی قیادت میں الیکشن کمیشن کا ایک اعلیٰ سطحی وفد اتر پردیش اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آج لکھنؤ پہنچے گا۔ EC to arrive in Lucknow today . کمیشن کا وفد 28 دسمبر کو مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کرے گا۔ ECI UP Visit Begin on Dec 28

اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سشیل چندر کی قیادت میں الیکشن کمیشن کا ایک اعلیٰ سطحی وفد تین روزہ دورے پر آج لکھنؤ پہنچے گا۔ EC to arrive in Lucknow today to review Up Election Preparations

قابل ذکر ہے کہ اگلے سال مارچ کے دوسرے ہفتے میں اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے پہلے کمیشن نے ریاست میں انتخابات کرانے کی تیاری تیز کر دی ہے۔ اس کے لیے سی ای سی کی قیادت میں کمیشن کا وفد 28 دسمبر کو مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کے ساتھ ریاست میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ شروع کرے گا۔ ECI UP Visit Begin on Dec 28

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں مختلف قومی اور علاقائی پارٹیوں کے رہنما شرکت کریں گے۔ اس کے بعد دیر شام کمیشن کی ٹیم اتر پردیش پولیس، مختلف ایجنسیوں اور مرکزی پولیس فورس کے نوڈل افسران کے ساتھ میٹنگ کرے گی۔

ایسا سمجھا جاتا ہے کہ کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابی تیاریوں کے جائزے کے ضمن میں مجوزہ انتخابات کرانے کے لیے تمام ممکنہ متبادل اور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ جائزہ لینے کے لیے کمیشن کی ٹیم 29 دسمبر کو اتر پردیش کے تمام ضلع الیکشن افسران، ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کے ساتھ اتر پردیش کے تمام دس ڈویژنس کے ساتھ جائزہ میٹنگ کرے گی۔ جس میں انتخابات کے دوران سکیورٹی انتظامات سمیت دیگر انتظامی پہلوؤں پر بات کی جائے گی۔

اس کے بعد 30 دسمبر کو کمیشن کی ٹیم ریاستی حکومت کے چیف سیکریٹری اور ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے ساتھ ایک فیصلہ کن جائزہ میٹنگ کرے گی۔

کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ انتخابی عمل سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ انتخابات کی تیاریوں سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تین دن تک وسیع غور و خوض کے بعد کمیشن انتخابات کے انعقاد کے لیے ایکشن پلان کو حتمی شکل دے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.