ETV Bharat / state

ملازمین کی ہڑتال کے سبب طلباء پریشان، نہیں ملا کھانا، انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 7:36 PM IST

ملازمین کی ہڑتال کے سبب طلباء پریشان، نہیں ملا کھانا، انتظامیہ کو زمہ دار ٹھہرایا
ملازمین کی ہڑتال کے سبب طلباء پریشان، نہیں ملا کھانا، انتظامیہ کو زمہ دار ٹھہرایا

Strike Continue in AMU علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے تقریبا 6000 غیر تدریسی ملازمین کی ہڑتال کے سبب یونیورسٹی انتظامیہ کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ ہالوں میں مقیم طلباء کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، انتظامیہ طلباء کو کھانا مہیہ نہیں کرا پائی جس کا ذمہ دار طلباء نے کارگزار وائس چانسلر اور رجسٹرار کو ٹھہرایا ہے۔

ملازمین کی ہڑتال کے سبب طلباء پریشان، نہیں ملا کھانا، انتظامیہ کو زمہ دار ٹھہرایا

علیگڑھ: عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے غیر تدریسی ملازمین کے دھرنے کا آج 48 ویں دن ہے۔ اے ایم یو میں غیر تدریسی عملہ نے آج مکمل ہڑتال رکھی جس سے یونیورسٹی کا نظام پوری طرح درہم برہم ہوگیا، اے ایم یو کے 21 اقامتی ہالوں میں رہنے والے 20 ہزار کے قریب طلباء وطالبات صبح سے ہی متعدد دشواریوں سے دوچار ہوتے نظر آئے۔

آج ہونے والے امتحانات میں اساتذہ کو خاصی پریشانیوں سے جوجھنا پڑا حالانکہ غیر تدریسی ملازمین نے میڈیکل کالج کی ایمرجنسی اور اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے اپنی اس ہڑتال سے ان دو جگہوں کو مستثنیٰ رکھا۔

ملازمین کی ہڑتال کا جائزہ لینے کے لئے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے طلباء کے رہائشی ہالوں کا دورہ کیا تو پرووسٹ دفتر پر تالا، ڈائننگ ہال خالی، میدان میں طلباء کھیلتے، کچھ کمروں میں طلباء کھانا بناتے اور پریشان نظر آئے اور طلباء نے بتایا کہ ہماری حمایت غیر تدریسی ملازمین کے ساتھ ہے کیونکہ وہ اس گونگی بہری انتظامیہ سے اپنی جائز مطالبات کو منوانے کی کوشش کررہے ہیں-

طلباء اور طلباء رہنماؤں نے کہا کہ آج کی ہڑتال کے سبب طلباء کو جو پریشانیاں ہو رہی ہیں اس کا ذمہ دار یونیورسٹی کے کارگزار وائس چانسلر اور رجسٹرار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں غیر تدریسی ملازمین کی مکمل ہڑتال

طلباء یونین کے سابق نائب صدر حمزہ سفیان نے بتایا موجودہ کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز اپنے نام کے ساتھ غیر قانونی طریقے سے وائس چانسلر لکھ رہے ہیں، یونیورسٹی رجسٹرار کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ رجسٹرار کے ضابطہ اخلاق کے مطابق وہ نااہل تھے لیکن اس وقت کے وائس چانسلر نے اپنی 19 (3) پاور کا استعمال کرتے ہوئے ان کو اہل قرار دیتے ہوئے عہدے پر فائز کروایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.