ETV Bharat / state

Manish Kashyap منیش کشیپ کی حمایت میں نشہ میں دُھت نوجوان کا ڈرامہ

author img

By

Published : Apr 21, 2023, 11:16 AM IST

نشہ میں دُھت نوجوان کا ڈرامہ
نشہ میں دُھت نوجوان کا ڈرامہ

نوئیڈا میں نشہ میں دُھت ایک نوجوان منیش کشیپ کی حمایت میں ٹاور پر چڑھ گیا۔ ٹاور پر چڑھنے کے بعد اس نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی۔ مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد نوجوان کو نیچے اتارا گیا۔

پولیس

نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں گزشتہ شب ہائی وولٹیج ڈرامہ دیکھنے کو ملا۔ بہار سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان نشہ میں دُھت ہوکر ہائی ٹینشن لائن کے 90 فٹ اونچے ٹاور پر چڑھ گیا۔ٹاور پر چڑھ کر اس نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔ کہا جا رہا ہے کہ اس نے یوٹیوبر منیش کشیپ کی حمایت میں یہ ڈرامہ انجام دیا ۔نوجوان کو دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور نوجوان کو نیچے اترنے کو کہا لیکن وہ زور زور سے چیخنے لگا۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ کو بلایا گیا۔ فائر برگیڈ کے عملے نے نوجوان کو نیچے اتارا۔
گوتم بدھ نگر نوئیڈا پولس کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق کرن ٹھاکر ولد پریم چند ٹھاکر جو کہ بہار کے سیوان ضلع کا رہنے والا ہے، دیر رات وہ جےپی فلائی اوور سیکٹر-128 کے قریب بجلی کے ٹاور پر چڑھ گیا۔ وہ 15 دن پہلے بہار سے مزدوری کرنے کے لیے نوئیڈا آیا تھا۔بتایاجارہا ہے کہ وہ منیش کشیپ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے لیے ٹاور پر چڑھ گیا، بہرحال اسے ٹاور سے بحفاظت اتار لیا گیا۔
نوجوان کے ٹاور پر چڑھنے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد نوئیڈا کے اے سی پی رجنیش ورما اور چیف فائر آفیسر پردیپ کمار موقع پر پہنچ گئے۔ اس دوران موقع پر کافی بھیڑ جمع ہوگئی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ہائی ٹینشن لائن کی بجلی کاٹ دی گئی۔ اس کے بعد فائر ڈپارٹمنٹ نے کرن ٹھاکر کو نیچے لانے کے لیے ہائیڈرولک پلیٹ فارم طلب کیا۔ کرن کو بحفاظت نیچے لایا گیا۔ پولیس اسے تھانے لے آئی۔

مزید پڑھیں: Case Against Manish Kashyap یوٹیوبر منیش کشیپ کے خلاف بہار اور تمل ناڈو میں 27 مقدمات درج
پولیس نے بتایا کہ کرن ٹھاکر نشے کی حالت میں تھا۔ اسے تھانے لا کر پوچھ گچھ کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ یوٹیوبر منیش کشیپ کی گرفتاری سے دکھ ہوا ہے۔ یہ طریقہ بہار حکومت کی مخالفت کے لیے اپنایا ہے۔ اسے مقدمہ درج کرنے کی تنبیہ کی گئی۔ اس نے معافی مانگی۔ اس کے بعد اسے رہا کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.