ETV Bharat / state

مظفرنگر میں دوہرے قتل کا انکشاف

author img

By

Published : Jul 6, 2020, 6:13 PM IST

مظفر نگر پولیس نے قتل کا انکشاف کرتے ہوئے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے جبکہ چار ملزمان ابھی بھی فرار ہیں۔

مظفر نگر پولیس نے قتل کا انکشاف کرتے ہوئے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے جبکہ چار ملزمان ابھی بھی فروار ہیں
مظفر نگر پولیس نے قتل کا انکشاف کرتے ہوئے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے جبکہ چار ملزمان ابھی بھی فروار ہیں

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں پولیس نے دوہرے قتل کا انکشاف کیا، جس میں دونوں افراا کا قتل ملکیت کے تنازعہ پیش نظر کیا گیا تھا۔

مظفرنگر میں پولیس کا دوہرے قتل کا انکشاف

واضح رہے کہ پولیس نے اس کیس میں تین ملزمین کو گرفتار کیا جبکہ چار ابھی فرار ہیں۔

ملزمین نے ایک لاش کو زمین میں دفنا دیا ،اور دوسرے کو شاطرانہ انداز میں منڈی تھانہ علاقے کے ایک نالے میں پھینک دیا، جس کے بعد لاش پولیس نے برآمد کی۔

خیال رہے کہ دونوں قتل گاندھی نگر کالونی میں ہوئے تھانہ منڈی کی نئی پولیس نے انکشاف کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ضلع مظفرنگر میں ایک فائنانسر کو قتل کیا گیا تھا، جس کی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی تھی۔

پولیس نے ساتھ میں رہنے والے دوسرے دوست کے نام مقدمہ درج کیا تھا جو قتل کے روز سے ہی فرار تھا۔

کل شام نوجوان کی لاش بھی اسی تھانے کے علاقے میں نالے میں پڑی ہوئی ملی تھی، اسی دوران پولیس نے فوری طور پر پہلے ہی گرفتار ملزم سے تفتیش کی، جس میں ملزم نے پولیس کو قتل کرنے کا جرم تسلیم کیا۔

بتایا جارہا ہے کہ ان دونوں کا قتل ملکیت کے تنازعہ کے پیش نظر ہوا ہے، پولیس نے اس کیس میں تین ملزم کو گرفتار کیا ہے جبکہ چار ملزمان فرار ہیں۔

پولیس اس کیس کی مزید جانکاری ایس ایس پی مظفر نگر ابھیشیک یادو نے پولیس لائن میں پریس کانفرنس کے دوران دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.