ETV Bharat / state

Distribution of Blankets میرٹھ میں سماجی تنظیم ہو از حسین کی جانب سے غربا میں کمبل تقسیم

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 10:31 PM IST

غربا میں کمبل تقسیم
غربا میں کمبل تقسیم

میرٹھ میں مسلمانوں کی سماجی تنظیم Who Is Hussain میں کئی نوجوان اور خواتین شامل ہو کر غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہے ہی

غربا میں کمبل تقسیم

حضرت امام حسینؓ کے پیغام سے متاثر ہو کرریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ کے بہت سے نوجوان اور خواتین مسلمانوں کی سماجی تنظیم Who Is Hussain میں شامل ہو کر غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔گزشتہ روز تنظیم کے اراکین نے یوم جمہوریہ کے موقع پر سرد راتوں میں آسمان کے نیچے زندگی بسر کر رہے لوگوں میں کمبل تقسیم کر امام حسین کے خدمات انسانیت کے پیغامات کو عام کر رہے ہیں.

آرگنائزیشن کی میرٹھ اکائی کی جانب سے یوم جمہوریہ کے موقع پر شہر میں غریب اور بے سہارا عوام کی مدد کے لیے رات میں کمبل تقسیمِ کیے گئے تاکہ سرد راتوں میں بے سہارا لوگوں کی مدد کی جا سکے۔ اس کے علاوہ تنظیم کی جانب سے کچھ عرصہ قبل خون کے عطیہ کیمپ میں عالمی ریکارڈ بنانے کے بعد اس تنظیم سے وابستہ نوجوانوں نے غریبوں میں کھانے پینے کی اشیاء بھی تقسیم کیں اور اس کے بعد یوم جمہوریہ کے موقع پر اس تنظیم کے نوجوانوں نے نجی سطح پر چندہ اکٹھا کیا اور غرباء کی مدد کی۔ سڑکوں پر سوئے ہوئے بے گھر لوگوں میں کمبل تقسیم کر اور معاشرے میں باہمی تعاون اور مدد کا پیغام دیا۔


غریبوں اور بے سہارا لوگوں کی مدد کے لیے مسلم نوجوانوں کی یہ پہل در اصل امام حسین علیہ السلام کے پیغامات پر چلتے ہوئے سماجی خدمت کے جذبے کو عام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:Distribution of blankets and warm clothes الفلاح ہیومنٹی کی جانب سے غریبوں اور محتاجوں کے درمیان کمبل اور گرم کپڑے تقسیم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.