ETV Bharat / state

مظفر نگر میں لاؤڈاسپیکر معاملے میں جمعیۃ علماء کے وفد نے ڈی ایم سے ملاقات کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 10:28 PM IST

جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر کے ذمہ داران و عہدداران پر مشتمل ایک وفد نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے ملاقات کی اور لاؤڈاسپیکر معاملہ پر انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا۔

مظفر نگر میں لاؤڈاسپیکر معاملے میں جمعیۃ علماء کے وفد نے ڈی ایم سے ملاقات کی
مظفر نگر میں لاؤڈاسپیکر معاملے میں جمعیۃ علماء کے وفد نے ڈی ایم سے ملاقات کی

مظفر نگر میں لاؤڈاسپیکر معاملے میں جمعیۃ علماء کے وفد نے ڈی ایم سے ملاقات کی

مظفرنگر: جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر کے ذمہ داران و عہدداران پر مشتمل ایک وفد نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے ملاقات کی اور لاؤڈاسپیکر معاملہ پر انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دیئے گئے میمورنڈم میں مساجد سے لاؤاسپیکر کو ہٹانے کا معاملہ پر احتجاج کیا گیا اور کہا گیا کہ مظفر نگر کی مساجد میں اذان کے لئے لگائے گئے لاؤڈاسپیکر کو سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی گائیڈ لائن کے مطابق استعمال کیا جارہا ہے، اس کے باوجود مختلف علاقوں کی مساجد سے پولیس نے لاؤڈساپیکر کو ہٹادیا ہے۔

جمعیۃ علماء کے وفد نے پولیس کے رویہ پر سوال اٹھائے اور زبردستی لاؤاسپیکر نکالنے پر اعتراض جتایا۔ میمورنڈم میں بتایا گیا کہ مساجد میں لاؤڈاسپیکر سپریم کورٹ کی گائیڈ لائن کے مطابق استعمال کئے جارہے ہیں۔ اس لئے مساجد کے ائمہ و ذمہ داران کو پریشان نہ کیا جائے۔ ضلع کمیٹی کے کنوینر مولانا مکرم قاسمی نے زبردستی مساجد سے لاؤڈاسپیکر ہٹانے کی مذمت کی اور اس طرح کی کاروائی کرنے والے پولیس عہدیداروں کے خلاف مناسب کاروائی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اے ایس آئی نے گیان واپی سروے پر رپورٹ سونپنے کے لئے مزید وقت مانگا

وفد میں مولانا مکرم علی قاسمی کنوینر جمعیۃ علماء مظفر نگر کے علاوہ مولانا مدثر قاسمی، حافظ شیر دین، حاجی عزیز الرحمن، مفتی مجیب الرحمن قاسمی، مفتی دانش قاسمی، قاری فرقان، مولانا مونس محمد اکرام، مولانا سہیل و دیگر شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.