ETV Bharat / state

Muslim Young Man Beaten to Death ہاپوڑ میں مسلم نوجوان ہجومی تشدد میں ہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 9:48 PM IST

ہاپوڑ میں ایک مسلم نوجوان کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ نوجوان کی موٹر سائیکل سے ٹکرانے پر تازعہ ہوا تھا۔ پولیس نے کچھ لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ گاؤں میں پولیس تعینات ہے۔

ہاپوڑ میں مسلم نوجوان ہجومی  تشدد میں ہلاک
ہاپوڑ میں مسلم نوجوان ہجومی تشدد میں ہلاک

ہاپوڑ: ضلع کے بہادر گڑھ تھانہ علاقے میں منگل کی رات دیر گئے ایک مسلم نوجوان کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ قتل موٹر سائیکل کی ٹکر کے تنازعہ پر ہوا۔ موٹر سائیکل کے ٹکرانے کے بعد دونوں فریقوں میں لڑائی ہوئی اور پتھراؤ بھی ہوا۔ کشیدگی کے پیش نظر گاؤں میں پولیس فورس تعینات ہے۔

بہادر گڑھ تھانہ علاقہ کے گاؤں لوہاری میں منگل کی دیر رات ارشاد نامی نوجوان کو اس کے ہی گاؤں کے کچھ نوجوانوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ارشاد کا گاؤں میں رہنے والے کچھ نوجوانوں سے موٹر سائیکل کی ٹکر کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔ جس کے بعد ملزمان نے ارشاد کو بری طرح زدوکوب کیا۔ زخمی حالت میں ارشاد کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں دوران علاج ارشاد دم توڑ گیا۔ اتنا ہی نہیں جھگڑے کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان پتھراؤ بھی ہوا۔ نوجوان کے قتل کے بعد پولیس انتظامیہ میں افراتفری مچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: راجستھان میں ٹریکٹر سے کچل کر نوجوان کا بے دردی سے قتل

اے ایس پی رام کمار اگروال پولس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور معاملہ کو ختم کیا۔ اس وقت پولیس نے لوہاری گاؤں میں امن برقرار رکھنے کے لیے پولیس فورس تعینات کر دی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ایس پی ابھیشیک ورما نے بتایا کہ نوجوان کے قتل کے معاملے میں کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ متوفی کے اہل خانہ نے شکایت درج کرائی ہے۔ اس پورے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ اس واقعے میں جو بھی قصوروار ہے، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اے ایس پی نے کہا کہ جائے وقوعہ پر امن برقرار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.