ETV Bharat / state

صرف نعروں سے ملک ترقی نہیں کرسکتا، اکھلیش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 7:03 PM IST

Akhilesh Criticizes BJP اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ بی جےپی کی حکومت نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ اسی طرح سے کسانوں سے بھی بی جے پی نے جھوٹا وعدہ کیا۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی نہیں ہوئی۔

اکھلیش
اکھلیش

لکھنؤ: بی جے پی حکومت جھوٹے سپنے دکھانے کی الزام لگاتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ صرف نعروں سے ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے۔

یادو نے جمعرات کو کہا کہ بی جےپی کی حکومت نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ اسی طرح سے کسانوں سے بھی بی جے پی نے جھوٹا وعدہ کیا۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ صرف نعروں سے ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے۔ بی جے پی حکومت جھوٹ بولتی ہے۔ جوٹھے دعوے کرتی ہے اور صرف جھوٹے سپنے دکھاتی ہے۔ زمین پر اس کا کوئی کام نہیں دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے نوکریاں چھین لی ہیں۔ نوجوان بائیوڈاٹا لے کر بھٹک رہا ہے۔ بی جے پی نے نوجوانوں کو ہر سال دو کروڑ نوکری دینے کا جھوٹا وعدہ کیا تھا۔ بڑی تعداد میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو اس حکومت میں قابل احترام نوکری نہیں مل رہی ہے۔ مجبوری میں نوجوان ڈلیوری بوائے اور ویٹر کا کام کرنے پر مجبور ہے۔

یادو نے کہا کہ بی جےپی کے 10سال کی حکومت میں مہنگائی اور قرض سے ڈوبے ایک لاکھ سے زیادہ کسانوں نے خودکشی کر لی۔ مہنگائی بےروزگار لگاتار بڑھ رہی ہے۔ کسانوں کی فصلوں کے اخراجات بھی نہیں نکل پارہے ہیں۔ بی جے پی نے پرانے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ اب ترقی یافتہ ہندوستان کا سپنا دکھارہی ہے ۔ بی جےپی حکومت نے یوپی میں انوسٹر سمٹ کیا۔ وزیر اعلی نے دعوی کیا کہ ریاست میں 40لاکھ کروڑ کا ایم او یو ہوا ہے۔ لیکن آج تک کوئی بھی سرمایہ کاری زمین پر نہیں دکھائی دے رہی ہے۔ریاست کے کسی جیل میں کہیں بھی فیکٹری یا کوئی کمپنی لگتی نہیں دکھائی دے رہی ہے۔

ایس پی صدر نے کہا کہ جو صنعت کار ایم او یو سائن کرنے کے لئے یوپی آئے تھے وہیں بہار بھی گئے وہی تمل ناڈو اور گجرات بھی گئے۔ ملک کے دیگر ریاستوں کے انوسٹر سمٹ میں بھی گئے۔ ہر ریاست میں وہی باتیں دوہرا کر آئے۔ بی جے پی حکومت نے ملک کے ہر طبقے کو تباہ کردیا ہے۔ مہنگائی، بےروزگار، ناانصافی شباب پر ہے۔ ملک کی سرحدیں محفوظ نہیں ہیں۔ہمارے جوان لگاتار شہید ہورہے ہیں۔

یادو نے کہا کہ بی جے پی جمہوریت، آئین اور جمہوری اقدار کو ختم کررہی ہے۔ عوام کے مسائل اور ان کے سوالوں کو اٹھانے پر اپوزیشن اراکین کو لوک سبھا سے معطل کردیا جاتا ہے۔ ملک میں جمہوریت، آئین اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لئے بی جے پی حکومت کو ہٹانا ضروری ہے ۔ انڈیا اتحاد لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی حکومت کو ملک کے اقتدار سے ہٹائے گا۔ سماجو ادی پارٹی اترپردیش میں پی ڈی اے (پسماندہ، دلت، اقلیت)استحصال زدہ اعلی سماج اور نصف آبادی کو متحد کر کے انڈیا اتحاد کو مضبوط کررہی ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.