ETV Bharat / state

Kisan Mahapanchayat In Lucknow: لکھنؤ میں کسان مہا پنچایت کے دوران راکیش ٹکیت کا 'کشمیریوں' سے متعلق متنازعہ بیان

author img

By

Published : Nov 22, 2021, 9:50 PM IST

اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو کار سے کچلنے والے ملزم کے والد اجے مشرا عرف ٹینی کی گرفتاری و استعفی کے حوالے سے کسان رہنما راکیش ٹکیت نے کہا کہ' اگر کشمیر کے دہشت گرد آگرہ کے جیل میں آسکتے ہیں، تو اجے مشرا عرف ٹینی کو آگرہ کے جیل میں کیوں نہیں رکھا جا سکتا ہے'۔

لکھنؤ میں کسان مہا پنچایت کے دوران راکیش ٹکیت کا 'کشمیریوں' سے متعلق متنازعہ بیان
لکھنؤ میں کسان مہا پنچایت کے دوران راکیش ٹکیت کا 'کشمیریوں' سے متعلق متنازعہ بیان

لکھنؤ کے ایکو گارڈن میں آج کسان مہا پنچایت کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے متعدد ریاستوں سے کسانوں نے شرکت کی اور ہزاروں کی تعداد میں بھیڑ جمع ہوئی۔

اس دوران کسان رہنماؤں نے عوام سے خطاب میں اس بات پر اتحاد کا اعلان کیا کہ جب تک 'ایم ایس پی' پر حکومت قانون نہیں بناتی اور کسان کے دوسرے مسائل کو نہیں سلجھاتی اس وقت تک مظاہرے جاری رہیں گے۔

لکھنؤ میں کسان مہا پنچایت کے دوران راکیش ٹکیت کا 'کشمیریوں' سے متعلق متنازعہ بیان

اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو کار سے کچلنے والے ملزم کے والد اجے مشرا عرف ٹینی کی گرفتاری و استعفی کے حوالے سے کسان رہنما راکیش ٹکیت نے کہا کہ' اگر کشمیر کے دہشت گرد آگرہ کے جیل میں آسکتے ہیں، تو اجے مشرا عرف ٹینی کو آگرہ کے جیل میں کیوں نہیں رکھا جا سکتا ہے'۔

واضح رہے کہ جمو و کشمیر میں بھارتی حکومت نے جب دفعہ 370 منسوخ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اس وقت حکومت نے متعدد سماجی کارکنان، سیاسی رہنما طلبا و طالبات و عام شہری کو گرفتار کر متعدد جیلوں میں بھیجا تھا جس میں آگرہ جیل بھی شامل تھا ان تمام سماجی کارکنان و سیاسی رہنما، طلباوطالبات کو شدت پسند کہنا جو آگرہ جیل میں تھے کس حد تک درست ہے اس پر ای ٹی وی بھارت نے پنچایت میں شامل کئی کسان رہنماؤں سے بات چیت کی، ان کا یہ ماننا ہے کہ ٹکیت کا یہ بیان غلط ہے اور وہ اس سے اتفاق نہیں کرتے ہیں۔

سماجی کارکن سندیپ پانڈے نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ٹکیت کا یہ بیان پوری طریقے سے غلط ہے، کشمیر کے لوگوں کو شدت پسند یا دہشت گرد کہنا اور اجے مشرا جیسے لوگوں سے موازنہ کرنا بالکل غلط ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بیان سے حکومت کے اس پیغام کو بھی مضبوطی ملے گی جس میں حکومت پورے ملک کو یہ بتانا چاہتی ہے کہ کشمیر میں شدت پسندی عروج پر ہے اور شدت پسند افراد یہاں رہتے ہیں، حالانکہ ایسا بالکل ہے نہیں۔

پنچایت میں آئے ایک دوسرے شخص نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ کشمیر کے سبھی لوگوں کو شدت پسند کہنا غلط ہے، سبھی کشمیری ایسے نہیں ہیں۔ تاہم وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ راکیش ٹکیت ہمارے رہنما ہیں وہ کسانوں کی مفاد میں ہی بیان دیتے ہیں اس بیان سے ان کا کچھ اور مقصد رہا ہوگا۔

ایک تیسرے شخص نے کہا کہ کشمیر بھارت کا بہت اہم حصہ ہے کشمیری ہمارے بھائی ہیں وہ اس بات کو ماننے کے لیے بھی تیار نہیں کہ ٹکیت نے ایسا بیان دیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے کہا کہ یہ بیان ہم نے اس لیے دیا کیونکہ آگرہ کا جیل سب سے مضبوط ہے اور نیپال کے سرحد سے بھی دور ہے اس لیے آگرہ کے جیل میں اجیے مشرا کو گرفتار کر بند کیا جائے۔

انہوں نے اس بات پر کوئی جواب نہیں دیا کہ 'کشمیر کے سماجی کارکن و سیاسی رہنما جو اُس وقت آگرہ کے جیل میں بند کئے گئے تھے ان کو دہشت گرد کہنا کتنا درست ہے اور کیوں ایسا کہا'۔ انہوں نے مزید کہا کہ لکھنؤ کا مہا پنچایت اچھا رہا گنے کی قیمت کم ہے اس پر بھی حکومت سے بڑھانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.